|
|
بچپن سے سنا ہے کہ جیسے ہی پیٹ خراب ہو یا کسی بھی قسم
کی ہاضمہ میں خرابی ہو تو خوراک میں ساگو دانہ کو ہی لازمی رکھو۔۔۔ لیکن یہ
نا انصافی ہے اس بہت اہم نعمت کے فوائد کے ساتھ۔۔۔ کیونکہ ساگودانہ کا
استعمال اس کے علاوہ بھی بہت سارے فوائد رکھتا ہے یہ ایک انتہائی صحت بخش
غذا ہے اور اس میں تمام تر وہ اجزاء موجود ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے۔۔۔ |
|
ہڈیوں کی غذا |
ساگودانہ میں بیش بہا وٹامن کے ، آئرن اور کیلشیم شامل ہوتا ہے ۔۔۔جب بچہ
چھوٹا ہوتا ہے تو دادیاں نانیاں اس لئے بھی اسے ساگو دانہ کی کھیر بنا کر
کھلاتی ہیں کیونکہ اس کی بڑھتی ہوئی ہڈیوں میں جان پیدا کرتا ہے۔۔۔اکثر
بچوں کا جسم خاصا کمزور ہوتا ہے اور انہیں بھوک بھی نہیں لگتی۔۔۔ لیکن ساگو
دانہ کی کھیر ان کے جسم کو نا صرف مضبوط بناتی ہے بلکہ ان کی بھوک کا بھی
علاج کرتی ہے۔۔۔اس میں توانائی شامل ہوتی ہے اور کسی بیمار شیخص کو کھڑا
کرنے کے لئے دو خوراک ساگودانہ ہی کافی ہوتا ہے۔۔۔بچے کی پیدائش کے بعد ماں
کی ہڈیوں کو جس لیس اور طاقت کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی ساگودانہ میں موجود
ہوتا ہے ۔۔۔ |
|
|
آنتوں کے لئے نئی زندگی |
وہ لوگ جن کی آنتوں میں زخم ہوجاتے ہیں یا پھر ان کے
معدے میں السر ہوجاتا ہے ان کے لئے ساگودانہ سے بہتر کوئی غذا نہیں۔۔۔یہ
ناصرف ان کے پیٹ کو محفوظ انداز میں بھرتا ہے بلکہ وہ اس تکلیف سے نجات بھی
دلاتا ہے۔۔۔اگر ساگو دانہ کو تخم بالنگا کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے
تو انتڑیوں کی خشکی بھی دور کرتا ہے اور قبض اور گیس سے بھی نجات حاصل ہوتی
ہے |
|
|
جلد کی خوبصورتی |
ساگودانہ میں موجود اجزاء جلد کی خوبصورتی میں اور رنگ
کو نکھارنے میں بہت کام آتے ہیں۔۔۔وہ لوگ جو ساگو دانہ کو اپنے ناشتے میں
شامل کرتے ہیں ان کے چہرے پر نکھار ہی الگ ہوتا ہے۔۔۔اور ان پر بڑھاپا بھی
دیر میں آتا ہے ۔۔۔ |
|