انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے، اس کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اس کی چائے بنائيں اور 6 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائيں

image
 
انار کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کا ذائقہ ہر عمر کے فرد کو پسند ہوتا ہے اور جس کے فوائد اس کی غذائیت کے سبب بے تحاشا ہوتے ہیں- مگر انار کے استعمال کے دوران لاعلمی کے سبب لوگ اس کے دانے تو کھا لیتے ہیں مگر اس کے چھلکوں کو کچرہ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں جب کہ حقیقت میں انار کے چھلکے بے تحاشا غذائیت کے حامل ہوتے ہیں-
 
انار کے چھلکوں کی چائے
انار کے چھلکوں کو استعمال میں لانے کے لیے ان چھلکوں کو اچھی طرح دھوپ میں سکھا لیں اس کے بعد ان کو گرائيںڈر میں اس طرح پیس لیں کہ وہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لےاس پاوڈر کو کسی بھی کافی والی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں-
 
ایک کپ پانی ممیں آدھا چمچ پسے ہوئے انار کے چھلکے شامل کر لیں اور اس کو چائے کی طرح چولہے پر پکائيں اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ لیموں کا رس اور شہد کو شامل کر دیں اور اس کو ٹھنڈا یا گرم دونوں صورتوں میں پیا جا سکتا ہے-
 
انار کے چھلکوں کی چائے کے فوائد
بار بار پیشاب آنے کے لیے
اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے اس تکلیف کے لیے دن میں ایک بار انار کے چھلکوں کو دن میں ایک بار کسی بھی وقت استعمال کریں اور کچھ ہی دنوں میں فائدہ دیکھیں-
 
image
 
پیٹ کے درد کے لیے
اگر کسی وجہ سے پیٹ میں درد ہو رہا ہو اور بدہضمی کی تکلیف کا بھی سامنا ہو تو اس صورت میں انار کی چائے ایک اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے اور اس چائے کو ٹھنڈا کر کے دو دو گھونٹ کر کے پلائيں کچھ ہی دیر میں پیٹ کے درد سے افاقہ ہو جائے گا-
 
سانس کی بدبو کے لیے
اکثر لوگوں میں معدے کے مسائل کے سبب یا مسوڑھوں کی خرابی کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے کی شکایت ہوتی ہے جو سخت شرمندگی کا سبب ہوتی ہے اس کو دور کرنے کے لیے انار کے چھلکوں کی چائے بہت بہترین ہوتی ہے اس چائے سے کلیاں کرنے سے مسوڑھے ٹھیک ہوتے ہیں دانت کے درد سے نجات ملتی ہے جب کہ اس کے کچھ گھونٹ پی لینے سے معدے کی تکالیف میں آرام ملتا ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے-
 
بواسیر کے لیے
بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کے علاج کے لیے انار کے چھلکے اکسیر کا اثر رکھتے ہیں دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی چائے کے استعمال سے ہر طرح کی بواسیر کی تکالیف کا خاتمہ ہوتا ہے-
 
ٹانسلز اور گلے کی خراش کے لیے
اکثر بچوں میں بار بار گلے خراب ہونے کی وجہ ٹانسلز قرار دی جاتی ہے جس کے علاج کا واحد حل ان کا آپریشن ہوتا ہے مگر دن میں دو بار انار کے چھلکوں کی نیم گرم چائے سے غرارے کر کے ٹانسلز کے آپریشن کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ہمیشہ کے لیے جان بھی چھڑائی جا سکتی ہے-
 
image
 
وزن کم کرنے کے لیے
اگر کسی کا کولیسٹرول بہت بڑھا ہوا ہو اور وہ وزن کم کرنے کا بھی خواہشمند ہو تو اس صورت مں اس کو چاہیے کہ وہ انار کی چائے بناتے ہوئے اس میں ایک ٹکڑا ادرک کا بھی شامل کر لیں اور دن میں دو بار اس کا استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں وزن میں قدرتی طور پر کمی آنی شروع ہو جائے گی اور چربی پگھلنے لگے گی-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: