سیلوٹ بھی کیا اور... جج نے مالی کو اپنی گاڑی میں اسکواڈ کے ساتھ رخصت کیا، عدالت میں انوکھے مناظر

image
 
حال ہی میں بدھ کے روز راجن پور کی سیشن کورٹ میں اس وقت انوکھے مناظر دیکھنے کو ملے جب گزشتہ کئی دہائیوں سے عدالت میں تعینات مالی کو اس کی ملازمت کے آخری دن پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا-
 
بی بی سی کے مطابق مالی عبدالخالق راجن کی سیشن کورٹ میں گزشتہ 36 سالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے- اور اب ریٹائرمنٹ کے اہم موقع پر جج محمد ابراہیم اصغر نے مالی عبدالخالق کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔
 
image
 
عبدالخالق کو اس الوداعی تقریب میں جج کی گاڑی میں ان کے سیکورٹی سکواڈ کے ساتھ گھر کے لیے رخصت کیا گیا ہوئی جبکہ اس موقع پر عدالتی عملے نے انھیں تالیاں بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
 
عدالتی اہلکاروں نے باقاعدہ ایک قطار میں کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر مالی عبدالخالق کو الوداع کہا اور یقیناً اس منظر کو دیکھ ایسا لگتا تھا کہ جیسے کسی وی آئی پی شخصیت کا استقبال کیا جارہا ہو- اور اس میں کوئی شک نہیں ہر انسان کسی نہ کسی موقع وی آئی پی کی حیثیت ضرور رکھتا ہے-
 
image
 
مالی عبدالخالق کی ملازمت کے آخری دن ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں انہیں جج محمد ابراہیم اصغر نے گلدستہ بھی پیش کیا-
 
اس کے بعد انہوں نے مالی عبدالخالق کو نہ صرف اپنی گاڑی اور اسکواڈ کے ساتھ رخصت کیا بلکہ گاڑی میں بیٹھتے ہوئے جج نے خود باہر آکر عبدالخالق کو سیلوٹ بھی پیش کیا- یوں عبدالخالق کی ریٹائرمنٹ کا دن ہمیشہ کے لیے یادگار بن گیا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: