گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ، 2022 کے ایڈیشن میں جگہ بنانے والے کون ہیں؟

image
 
دنیا کے سب سے لمبے کان والا کتا، پستہ قد باڈی بلڈر اور ہاتھوں سے تیز ترین چلنے والے انسان سمیت دنیا بھر میں مختلف کارنامے سرانجام دے کر ریکارڈ بک میں جگہ بنانے والوں پر مشتمل 'گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2022 کا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعرات کو جاری کیے گئے ایڈیشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالانہ کتاب میں ریکارڈز اور غیر معمولی کارناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔
 
تو چلیں آج ہم آپ کو عالمی ریکارڈز بنانے والے کچھ ایسے سپر اسٹارز کے بارے میں بتاتے ہیں جو 'گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2022' کے ایڈیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 
ریسنگ کے ریکارڈ کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیتھینی لوج نامی جمناسٹ نے 42.64 سیکنڈز میں قلا بازیاں لگاتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔
 
image
 
اُنہوں نے دنیا کی 'تیز ترین 100 میٹر فارورڈ رولز' کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 30 سیکنڈز کے دورانیے میں سب سے زیادہ 360 ڈگری کی قلا بازی لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
 
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ "گنیز بک میں نام درج ہونا ان کے لیے اعزاز ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جسے کرنے کے بارے میں میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔"
 
بیتھینی لوج کا مزید کہنا ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں ہمیشہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب خریدا کرتی تھی اور اسے پڑھتے ہوئے ان تمام حیرت انگیز چیزوں کو دیکھتی تھی جو لوگ کرتے تھے۔
 
امریکہ سے تعلق رکھنے والے زایان کلارک ٹانگوں سے محروم ہیں لیکن انہوں نے اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور ہاتھوں کی مدد سے 4.78 سیکنڈز میں زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
 
image
 
اب آپ کو بتاتے آئیوری کوسٹ کی لٹیشا کے بارے میں جنہوں نے رسی سے نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے 30 سیکنڈ تک کودنے کا ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
 
اس ریکارڈ کے لیے اداکارہ و ماڈل لٹیشا کے نے اپنے قدرتی بالوں میں نقلی بالوں کی ایکسٹینشن لگا کر چُٹیا بنا کر اسے رسی کی طرح ڈھالا تھا جس کے بعد ان رسی نما بالوں کی مدد سے کود کر انہوں نے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ کودنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
 
دوسری جانب دنیا کے سب سے بلند قامت مرد کا ٹائٹل کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اولیور ریو نے اپنے نام کیا ہے جن کا قد سات فٹ 5.33 سینٹی میٹر ہے۔
 
image
 
علاوہ ازیں 'لو' نامی کتا بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔ امریکہ کے پیج اولسن کے پالتو کتے نے دنیا کے سب سے لمبے کان رکھنے والے کتے کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔ لو کے کان کی لمبائی 34 سینٹی میٹر ہے
 
image
 
Partner Content: VOA Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: