سبز سمندری کچھوے اور بلیک ٹپ ریف شارک: 2021 کی سمندری حیات کی بہترین تصاویر

image
 
اس برس کا بہترین اوشیئن یا بحری فوٹوگرافر کا انعام ایمی جان نے اپنی اس تصویر کے لیے جیتا ہے جس میں ایک سبز سمندری کچھوا گلاس فِش کے جھرمٹ میں گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ تصویر مغربی آسٹریلیا کی نِنگالوُ ریف میں لی گئی تھی۔
 
اوشینوگرافک میگزین کے زیر اہمتام منعقد ہونے والے اس مقابلے کا مقصد سمندر حسن اور اسے لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔
 
image
 
دوسرے نمبر پر ہینلی سپیئرز کی تصویر رہی جس میں سکاٹ لینڈ کے شیٹلینڈ آئلینڈز میں گانٹ یا قازِ سفید (بڑی جسامت والا سفید بحری پرندہ) سمندر میں غوطہ زن ہیں۔
 
image
 
تیسرا انعام میٹی سمِتھ نے کی تصویر کو ملا جس میں ہاکس بِل نامی کچھوے کا بچہ پہلی مرتبہ سمندر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
image
 
فیمیل ففٹی فینتھمز ایوارڈ لاس انجلس کی فوٹوگرافر اور بایولوجی کی ٹیچر رینی کوپوزولا نے جیتا۔ یہ انعامات کی نئی کیٹیگری ہے جو ولولے سے بھرپور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ انھیں یہ انعام ان کے پورٹفولیو کے لیے دیا گیا ہے جس کی ایک تصویر میں بلیک ٹِپ ریف شارک کی پشت پر موجود فِن فرنچ پولینیسیا میں ڈوبتے سورج کے ساتھ ایک لائن میں نظر آ رہا ہے۔
 
ینگ اوشیئن فوٹوگرافر آف دا اِیئر ایوارڈ ہنّا لی لیو نے اس تصویر کے لیے جیتا جس میں آسٹریلیا کے ہیرن آئی لینڈ کے شکاری پرندوں سے بھرے ہوئے آسمان تلے سبز سمندری کچھوے کا ایک بچہ سانس لینے کے لیے سمندر کی سطح پر آ رہا ہے۔
 
image
 
لندن میں دریائے ٹیمز پر بنے ٹاور برِج کے ساتھ لگی نمائش 17 اکتوبر 2021 تک کھلی رہے گی۔
 
Partner Content: BBC Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: