|
|
عموماً تلی ہوئی چیزیں بہت مزیدار ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ہم انہیں حد سے زیادہ
بھی کھا جاتے ہیں- لیکن تلی ہوئی غذائیں بہت زیادہ کولیسٹرول پر بھی مشتمل ہوتی ہیں
جس کی وجہ سے کھانے کے بعد ہمیں تکلیف اور بےچینی کا سامنا بھی رہتا ہے- طویل عرصے
تک تلی ہوئی غذائیں کھانا آپ کو ہائی کولیسٹرول اور بلڈپریشر کا مریض بھی بنا سکتا
ہے- لہذا، یہ ضروری ہے کہ زیادہ کھانے کی مشق کو کم کریں اور تیل والے کھانوں سے
بھی پرہیز کریں۔ لیکن، اگر آپ اپنے پسندیدہ تلے ہوئے کھانے کھانا بھی چاہتے ہیں تو
ان غذاؤں کو کھانے کے بعد 5 کام لازمی کریں تاکہ آپ ان کے منفی اثرات سے محفوظ رہ
سکیں- |
|
نیم گرم پانی |
اگر آپ کھانا کھانے کے بعد اپھار پن محسوس کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ
تھوڑا سا نیم گرم پانی پی لیں- یہ پانی کھانا کھانے کے 30 سے 40 منٹ بعد
پینا ہے- ماہرین کے مطابق پانی غذائی اجزاﺀ اور خارج ہونے والے اجزاﺀ کو
بھی سنبھال کر رکھتا ہے لیکن نیم گرم پانی غذائی اجزاﺀ کو ہاضمے کے لیے توڑ
دیتا ہے اور آپ خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں- |
|
|
ڈیٹوکس ڈرنک |
اپنے جسم کو سکون فراہم کرنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ لیموں
پانی کا استعمال کریں- یہ ایسے زہریلے مادے خارج کرنے کے حوالے سے مددگار
ثابت ہوتا ہے جو تلی ہوئی غذائیں کھانے کے سبب آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے
ہیں- اس کے علاوہ یہ لیموں پانی وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی معاون ثابت
ہوتا ہے- |
|
|
پیدل چلیے |
ماہرین کے مطابق بھاری بھرکم کھانا کھانے کے بعد 20 منٹ کی چہل قدمی کے سے
ہاضمے کے نظام میں بہتری آتی ہے- اور یہ عمل پیٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے
بھی بہتر ہوتا ہے اور ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے- |
|
|
دہی کھائیں |
بھاری کھانے کے 20 سے 25 منٹ بعد دہی کھانا بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے-
دہی نظامِ ہضم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اسی لیے یہ کولیسٹرول والی
غذاؤں کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے- |
|
|
پھل کھائیں |
کھانے کے 60 منٹ بعد فائبر سے بھرپور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں- یہ
آپ کو قبض سے بھی بچائیں گے اور ہاضمے کے نظام کی کارکردگی کو بھی بہتر
بنائیں گے- ماہرین یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ کولیسٹرول والے کھانے کے بعد
اگلے دو کھانے سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہونے چاہئیں- |
|