|
|
گرم پانی جسم کے لئے ایک ایسی نعمت ہے جس کی نا تو کوئی
قیمت ہے اور نا کوئی ذائقہ۔۔۔لیکن جسم کے لئے اس میں چھپا ہے فائدہ ہی
فائدہ۔۔۔ اس کی افادیت اتنی زیادہ ہے کہ انسان کبھی ٹھنڈے پانی کو ہاتھ بھی
نا لگائے کیونکہ گرم پانی آپ کے جسم کے ایک ایک عضو کو اندر سے دھو دیتا ہے۔ |
|
وزن کم کرنے کے لئے |
گرم پانی پینے سے وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔۔۔وہ چربی
جسے گھٹانے کے لئے مختلف ڈائٹ کا سہارا لیتے ہیں وہ اگر اپنی ڈائٹ میں گرم
پانی نہار منہ اور دن بھر میں نیم گرم پانی کو شامل کرلیں تو ان کی چربی
پچاس فیصد صرف اسی سے کم ہوجائے گی۔ |
|
قبض اور گیس سے نجات |
پیٹ کے درد کے مسائل جو گیس پیدا ہونے کے سببب ہوجاتے ہیں اور دو دو دن تک
قبض رہتا ہے وہ گرم پانی کی مدد سے چند گھنٹوں میں حل ہوجاتا ہے۔ اور اس کو
باقاعدہ روٹین میں شامل کرنے سے پھر یہ مسائل پیدا ہی نہیں ہوتے۔ |
|
|
|
ماہواری کی تکلیف سے
نجات |
لڑکیوں کو اپنے مخصوص ایام میں پیٹ اور کمر میں شدید درد
ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بستر سے لگی رہتی ہیں۔۔۔لیکن اگر وہ گرم پانی پئیں
تو یہ درد فوری طور پر کم ہوجاتا ہے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ درد بند
ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|
وقت سے پہلے بڑھاپے کا
آنا |
وہ لوگ جن کے چہرے کی جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور ان کے چہرے
پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہوجاتے ہیں وقت سے پہلے ہی وہ اگر گرم پانی کو
اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ |
|
|
|
کیل مہاسے اور دانے |
جلد پر بار بار نکلنے والے کیل مہاسے، دانے اور پھنسیاں
اس لئے بھی پیدا ہوتی ہیں جب جسم میں تیل کی مقدار بڑھتی ہے اور جسم بادی
پن محسوس کرتا ہے۔۔۔ایسے میں سب سے آسان علاج گرم پانی کا استعمال ہے۔ |