دلہن آئی آسٹریلیا سے اور دولہا ہے اپنا پاکستانی، دوسرے ممالک کی خواتین سے شادی کر کے زیادہ خوش کیسے رہ سکتے ہیں

image
 
حالیہ دنوں میں بہت سارے ایسے کیسز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن میں مختلف ممالک کی خواتین پاکستانی مردوں کے ساتھ سوشل میڈیا سے تعلقات کے سبب ان کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آکر شادی کر لیتی ہیں- بظاہر یہ شادی شدہ جوڑے بہت خوش و خرم نظر آتے ہیں اور دوسرے مرد ان کو رشک و حسد کی نظرسے دیکھتے ہیں- اس حوالے سے اب ایک جدید ریسرچ بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مرد جو اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ملک کی عورت سے شادی کرتے ہیں وہ عام مردوں کے مقابلے میں زيادہ خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں جس کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں-
 
1: دوسرے ملک کی سیاحت کا موقع ملتا ہے
سفر انسان کے لیے ہمیشہ سے ہی خوشی کا سبب ہوتا ہے۔ اگر کوئی مرد دوسرے ملک کی عورت سے شادی کر لیتا ہے تو اس سے اس کو یہ موقع حاصل ہوتا ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ سفر کر کے اس کے ملک میں جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ملک کی شہریت نہ صرف حاصل کر سکتا ہے بلکہ اس جگہ سیر و تفریح بھی کر سکتا ہے جو اس کے لیے خوشی کا باعث ہو سکتی ہے-
image
 
2: نوکری اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے
بیوی اگر گرین کارڈ ہو تو شوہر کے لیے اس حوالے سے دنیا کے دوسرے ممالک میں روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ لائف پارٹنر اسی ملک کا رہائشی بھی ہو تو مستقبل محفوظ ہاتھوں میں آجاتا ہے- جس کی وجہ سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ خوشی کا سبب ہوتا ہے-
image
 
3: بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں
ماہرین کی تحقیق کے مطابق دو علیحدہ معاشرت کے درمیان پرورش پانے والے بچے عام بچوں سے زيادہ ذہین اور صحت مند ہوتے ہیں اور ایسے افراد جن کی بیویاں دوسرے ملکوں سے تعلق رکھتی ہیں ان کے بچے بیک وقت دو مختلف زبانیں سیکھتے ہیں- اس وجہ سے بچپن ہی سے ان کی سیکھنے کی صلاحیت دوسروں سے زيادہ ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ جین کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے جس وجہ سے بچوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے یہ صورتحال کسی بھی مرد کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے-
image
 
4: بیوی کی ساری توجہ ملتی ہے
اگر بیوی کا تعلق ایک ہی ملک سے ہو تو اس صورت میں بیوی کی توجہ میکے والوں اور ان کے رشتے داروں میں تقسیم ہو جاتی ہے جب کہ دوسرے ملک کی آئی ہوئی عورت کی ساری توجہ کا محور اس کا شوہر ہوتا ہے- اس وجہ سے ایسی عورت سے شادی کر کے مرد زيادہ خوش رہتے ہیں-
image
 
5: مزے مزے کے کھانے ملتے ہیں
جب عورت دوسرے ملک کی ہو تو ایک جانب تو وہ انٹرنیشنل کھانے شوہر کو کھلاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ شوہر کے دل تک پہنچنے کے لیے جلد از جلد پاکستانی کھانے بنانے بھی سیکھ لے- اس طرح سے شوہر کو الگ الگ طرح کے پکوان کھانے کو ملتے ہیں جو اس کے لیے خوشی کا سبب ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: