برگر میں صرف کباب نہیں بلکہ۔۔۔۔ تھا، برگر میں سے ایسا کیا نکل آیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

image
 
کھانے پینے کے شوقین افراد بہترین سے بہترین ذائقے اور کوالٹی کے لیے نہ صرف گھر سے باہر مختلف جگہوں کا کھانا ٹرائی کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کو بھی ایسی جگہوں پر جانے کی تجاویز بھی دیتے نظر اتے ہیں اور یہی فیڈ بیک کسی بھی کھانے پینے کی برانڈ کی شہرت اور کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے-
 
مگر بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اچانک ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جو کہ کسی بھی ادارے کی شہرت کو لمحوں میں خاک میں ملا دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں جنوبی امریکہ کے ایک ملک بولیویا میں پیش آیا-
 
بارہ ستمبر کو یہ واقعہ ایک بولیوین خاتون کے ساتھ پیش آیا جب کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ لنچ کے لیے ہاٹ برگر کے ایک فاسٹ فوڈ سنٹر میں لنچ کے لیے گئی اور اس نے کھانے کے لیے برگر کا آرڈر دیا-
 
image
 
برگر کا پہلا بائٹ لیتے ہی اسے ایک اجنبی سا احساس ہوا جب اس نے برگر کو کھول کر دیکھا تو اس پر یہ انکشاف ہوا کہ اس کے برگر میں کسی انسانی ہاتھ کی کٹی ہوئی گلی سڑی ہوئی انگلی موجود ہے۔ یہ انگلی اس کے ناخن سے پتہ چل رہا تھا کہ کسی عورت کے ہاتھ کی انگلی ہے-
 
اس خاتون نے اس برگر اور انسانی ہاتھ کی انگلی کے ساتھ تصویر کو اپنے اکاؤنٹ سے شئير کرتے ہوئے لکھا کہ کھانے کے دوران میں نے انگلی کو بھی چبا ڈالا۔ اس حوالے سے جب اس نے انتظامیہ سے شکایت کی تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بدلے میں آپ کو جو بھی چاہیے آپ ہمیں بتائیں ہم ہر قسم کا نقصان بھرنے کے لیے تیار ہیں-
 
انتظامیہ کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ یہ برگر تیار شدہ حالت میں باہر سے منگوايا گیا تھا اور اسکی تیاری ان کے سینٹر میں نہیں ہوئی تھی۔ اور ماضی میں ان کے ادارے کے حوالے سے ایسی کوئی بھی شکایت موجود نہیں تھی۔
 
image
 
جب اس عورت کی لگائی گئی یہ فیس بک پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی تو کمپنی نے اس سارے واقعے کو ادارے کی بدقسمتی قرار دیا اور مزيد وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی طور پر اس برگر کی تیاری کے دوران کام کرنے والی ایک خاتون کی انگلی کٹ کر اس میں شامل ہو گئی-
 
جب اس واقعے کی خبر بولیویا کے سرکاری حلقوں تک پہنچی تو ان کے منسٹر آف کنزيومر رائٹ نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے اس ریسٹورنٹ کو نہ صرف سیل کر دیا بلکہ مزید انتطامات تک اس کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے-
 
یاد رہے کہ یہ اس قسم کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ کھانے پینے کی دکانوں میں ناقص صفائی کے انتظامات کے سبب اکثر وہاں پر چوہے اور کاکروچ بھی گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کہ باہر کے کھانوں کو مشکوک بنا دیتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: