لوگ اپنے جسم پر بھینسے کے سینگ کیوں لگوا رہے ہیں، یہ عمل کس طرح کیا جارہا ہے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

image
 
اس میں کوئی شک نہیں کہ حجامہ کے بےانتہا فوائد ہیں اور اس کے مثبت اثرات مکمل جسمانی صحت پر مرتب ہوتے ہیں- عموماً حجامہ کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی اور تناؤ میں کمی کے لیے کرواتے ہیں-
 
اگرچہ جدید حجامہ میں شیشے کے کپ استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ حجامہ کی تاریخ صدیوں پرانی ہے جب یہ شیشے کے کپ دنیا میں موجود بھی نہیں تھے-
 
image
 
اس وقت حجامہ کرنے والے معالج اس علاج کے لیے جانوروں کے سینگ استعمال کیا کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد ان سینگوں کی جگہ شیشے کے کپ اور بانسوں نے لے لی- تاہم اب بھی سڑک کے اطراف میں بیٹھے کچھ افراد قدیم دور کے طریقے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھینسے کے سینگوں سے ہی حجامہ کا عمل سرانجام دے رہے ہیں-
 
جو مریض سڑک پر بیٹھے ان افراد سے حجامہ کروانے کے لیے جاتے ہیں وہ عموماً چکر آنا، فلو اور جوڑوں کے درد کا شکار ہوتے ہیں جبکہ حجامہ کروانے والوں میں دنیا کی کئی مشہور شخصیات اور کھلاڑی شامل ہیں-
 
اسٹریٹ تھراپسٹ عون سکسینا کا کہنا ہے کہ "دوسری جگہوں پر معالج حجامہ کے لیے شیشے کے کپ یا بانس کے کپ استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں جکارتہ میں ہم بھینسے کے سینگ استعمال کرتے ہیں۔ سینگ ہزاروں سالوں سے کپنگ میں استعمال ہوتے رہے ہیں کیونکہ اس میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور ان کی گرمی جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے۔"
 
 
تاہم اکثر ماہرین کے نزدیک سینگوں سے حجامہ کرنا انفیکشن کے خطرات کو بڑھاتا اور گندگی کا سبب بھی بنتا ہے- لیکن اسٹریٹ تھراسپٹ عون سکسینا کا کہنا ہے کہ قدیم طریقے سے حجامہ کروانے والے افراد ان باتوں پر کم ہی توجہ دیتے ہیں کیونکہ ان کے لیے یہ ایک سستا اور وقت بچانے والا طریقہ ہے کیونکہ اس میں ادویات کا خرچہ بھی نہیں ہوتا اور یہ عمل صرف چند منٹوں کا ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: