ٹماٹر پر خرگوش جیسے کان تو کہیں ٹرانسپیرنٹ مینڈک ۔۔ 6 ایسی حیران کن قدرتی چیزیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوں گی

image
 
زمین پر موجود قدرتی چیزوں کی 15 ملین اقسام میں سے اب تک ہم صرف 2 ملین ہی دریافت کرسکے ہیں- یہاں تک کہ اگر آپ حیاتیات کو چھوڑ کر جغفرافیائی طور پر بھی دیکھیں تو کئی علاقے آج تک دریافت ہی نہیں ہوئے- اور بہت سی چیزیں دریافت ہونے کے باوجود بھی کم انسانوں کی نظر سے گزری ہیں-6 ایسی ہی حیران کن قدرتی چیزیں یہاں پیش کی جارہی ہیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوں گی-
 
ہمالیائی مونال
یہ ایک ایسا پرندہ ہے جو مور سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے- یہ ہندوستان اور نپیال کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے- اس پرندے کے جوڑے میں صرف نر ہی خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے جبکہ مادہ عام طور پر صرف بھورے رنگ کی ہوتی ہے-
image
 
سینگوں والا مینڈک
یہ سینگوں والے مینڈک جنوبی امریکہ میں پائے جاتے ہیں اور ان مینڈک کی بڑی اقسام کا سر زیادہ 100 ملی میٹر تک چوڑا ہوتا ہے- لیکن یہ مینڈک اپنی جسامت کی سائز کے برابر جانور کو شکار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
image
 
ڈریگن سانپ
اس سانپ کو Xenodermu کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی شہرت کی وجہ اس کے جسم میں پر موجود ڈریگن جیسا ڈیزائن ہے- یہ سانپ زہریلا نہیں ہے اور اس کی خوراک چوہے اور مینڈک ہوتے ہیں- ڈریگن نما نظر آنے کے باوجود یہ منہ سے آگ نہیں نکالتا-
image
 
بندر کی شکل والے پھول
ان دلچسپ پھولوں کو Dracula orchid کہا جاتا ہے اور یہ ایک ایسا پودا جو دوسرے پودے کی مدد کے لیے اگتا ہے۔ یہ ایک میٹھی، کھٹی خوشبو نکالتا ہے لیکن زیادہ تر جنگل میں پایا جاتا ہے کیونکہ اس کی گھریلو طور پر افزائش بڑی حد تک ناکام رہی ہے۔
image
 
ٹرانسپیرنٹ مینڈک
انہیں Glass frogs اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے- ان کے اندرونی اعضا بھی باہر سے ہی نظر آتے ہیں- لیکن یہی خاصیت انہیں شکاریوں کے نظروں سے اوجھل بھی رکھتی ہے-
image
 
ٹماٹر کے کان
یہ ایک ایسا انوکھا ٹماٹر ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے صارف نے ساتھ لکھا کہ “ میرے باغ میں اگنے والا ایک ٹماٹر جس کے خرگوش جیسے کان بھی ہیں“-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: