ﷲ تعالیٰ نے صاحب اولاد کیا لیکن پھر واپس لے لیا۔۔۔نیر اعجاز کی زندگی کی کچھ باتیں جن سے لوگ ناواقف ہیں

image
 
 پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو نا صرف با صلاحیت ہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی بہت متاثر کن ہے۔۔۔نیر اعجاز بھی ان ناموں میں سے ایک ہیں۔۔۔ زیادہ تر انہیں ولن کے کرداروں میں دیکھا گیا ہے لیکن وہ ایک ایسے اداکار ہیں جو ہر کردار میں جان ڈال دیتے ہیں۔۔۔کچھ باتیں ایسی ہیں جو ان کے بارے میں لوگوں کو نہیں پتہ۔۔۔
 
 نیر اعجاز کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے گیارہ بہن بھائی ہیں۔۔۔ نیر اعجاز کے بھائی سلامت علی ایک بہت مشہور کلاسیکل گلوکار ہیں اور ان کی بیگم عذرا ریاض بھی کلاسیکل گائیکہ ہیں-
 
نیر اعجاز بہت زبردست کرکٹ کھیلتے تھے اور انڈر نائنٹین بھی کھیل چکے ہیں۔۔۔
 
image
 
کیونکہ یہ زیادہ تر ولن آتے تھے تو ان کی فینز میں تعداد زیادہ تر خوبصورت خواتین کی تھی اور انہیں ایک ماڈل سے محبت بھی ہوگئی تھی۔
 
 والدہ کو بتا کر یہ ماڈل کے گھر ملنے گئے رشتہ کی نیت سے لیکن وہاں اس کا رہن سہن دیکھ کر واپس آگئے اور خاموش ہوگئے۔
 
والدہ نے انہیں ایک بات سمجھائی کہ لڑکی وہ لے کر آؤ جس کو تمہاری فکر ہو ، نا کہ وہ لاؤ جس کی تمہیں فکر لگی رہے کہ اب کہاں ہے۔
 
اپنی والدہ کی پسند سے ہی شادی کی اور شادی والے دن لڑکی کا چہرہ دیکھا اور انہیں وہ پسند بھی آگئی۔
 
شادی کے لئے انہوں نے اپنے سسر سے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی کبھی آپ سے پیسے مانگنے نہیں آئے گی۔
 
image
 
ان کی شادی کو انیس برس ہوچکے ہیں اور یہ صاحب اولاد بھی ہوئے لیکن اﷲ کے حکم سے وہ اولاد واپس دنیا سے چلی گئی اور انہوں نے صبر کیا۔۔
 
نیر اعجاز اپنی والدہ کے اتنے قریب تھے کہ انہوں نے ایک سال تک کراچی کا کام نہیں پکڑا کہ والدہ کی طبیعت خراب رہتی ہے۔۔۔لیکن جیسے ہی والدہ بالکل صحیح ہوئیں اور ان کے حکم سے یہ اسلام آباد گئے کام کے سلسلے میں تو والدہ وینٹیلیٹر پر چلی گئیں۔۔۔
 
ان کے ہاتھوں میں ہی والدہ کا دم نکلا اور انہیں بہت وقت لگا اپنی والدہ کے غم سے سنبھلنے میں نیر اعجاز اپنے والد کے بھی بہت قریب تھے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک انتہائی سخی، نیک، اور ایماندار انسان تھے۔
 
نیر اعجاز اپنے بھائیوں کے اتنا قریب ہیں کہ اکثر ان کی بیگم بھی کہتی ہیں کہ بھائیوں کو دیکھ کر تم تو بیوی کو ہی بھول جاتے ہو۔
 
آج کل ایک کردار کے لئے انہوں نے اپنا وزن بہت کم کیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: