|
|
پیر ہمارے جسم کا وہ حصہ ہوتے ہیں جو سارا دن پورے جسم
کا وزن اٹھا کر رکھتے ہیں۔ سارا دن کی اس محنت اور مشقت کے باوجود ان کے
حصے میں کوئی خاص دیکھ بھال نہیں کی جاتی ہے جب تک کہ ان میں شدید درد یا
تکلیف شروع نہ ہو جائے- |
|
لیکن ماہرین صحت کا یہ ماننا ہے کہ پیروں کا کام صرف جسم
کا وزن اٹھانا ہی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انسانی پیروں کا نچلا حصہ
پورے جسم کے اعصاب کا مرکز بھی ہوتا ہے جہاں پر مساج کرنے سے جسم کے مختلف
حصوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے- |
|
سونے سے قبل پیروں پر مساج کے فوائد
|
سونے سے قبل اگر چند منٹوں تک پیروں کے نچلے حصوں پر تیل
سے مساج کر لیا جائے تو اس سے صحت کو بہت سارے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جن
کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
دوران خون کو بہتر بناتا ہے
|
پیروں کے تلوے کے نیچے جسم کے بہت سارے اعصاب کا مرکز ہوتے ہیں اس وجہ سے
جب پیروں کے تلوں میں مساج کیا جاتا ہے تو اس کے اثرات پورے جسم پر مرتب
ہوتے ہیں اور ہر حصے کا دوران خون بہتر ہوتا ہے- |
|
عام طور پر آج کل کے دور میں ہمارا طرز زندگی سستی اور آرام طلبی کا شکار
ہو گیا ہے اس وجہ سے ہمارے پیروں پر چلنے پھرنے کا زيادہ دباؤ نہیں ہوتا
لہٰذا پیروں میں خون کا دوران متاثر ہو سکتا ہے- اس وجہ سے پیروں میں دوران
خون بہتر بنانے کے لیے پیروں تلے مساج مفید ثابت ہوتا ہے- |
|
|
|
پرسکون نیند کا سبب ہوتا ہے
|
سارے دن کے کام کاج اور دن بھر کی تھکن اکثر انسان کے
سونے کو مشکل بنا دیتی ہے۔ ایسی صورت میں پیروں تلے مساج کرنے سے نہ صرف
اعصاب پر سکون ہوتے ہیں بلکہ ذہنی دباؤ میں بھی آرام ملتا ہے اور فوراً
نیند آجاتی ہے- |
|
جسم کے مختلف حصوں میں درد سے آرام
|
پیروں کے نچلے حصے میں مساج درحقیقت ماہرین کے مطابق
ریفلیکسولوجی نامی ایک علم ہے جس کے ذریعے مختلف حصوں پر موجود اعصاب کا
خاص انداز میں مساج صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں- سر درد،
مائیگرین، گردن میں درد اور جسم کے مختلف حصوں میں درد کے آرام کے لیے
پیروں کے تلوں میں مساج بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور اس مساج سے ان جگہوں میں
درد کو آرام ملتا ہے- |
|
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے |
آج کل کے دور میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہر عمر کے
افراد ہو رہے ہیں اس کا ایک سبب ان کا ذہنی دباؤ سے بھر پور طرز زںدگی ہے
تو دوسری طرف کچھ جینیٹکس فیکٹر بھی لوگوں کو تیزی سے ہائی بلڈ پریشر میں
مبتلا کرنے کا باعث بن رہے ہیں- |
|
ایک تحقیق کے مطابق دن پھر میں دس دس منٹ کے تین سیشن
میں پیروں کے تلے مساج کرنے سے نہ صرف انسان کو ڈپریشن سے نجات ملتی ہے
بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے اور یاداشت بھی
بہتر ہوتی ہے- |
|
|
|
ماہواری کے دوران مفید
|
اکثر خواتین ماہواری کے دوران ایک جانب تو کمزوری اور
شدید درد اور اینٹھن کا سامنا کرتی ہیں تو دوسری جانب ان کے اندر موڈ کی
خرابی بھی ان کو بے چین رکھتی ہے جس کو دور کرنے کے لیے پیروں تلے مساج بہت
مفید ثابت ہوتا ہے- دن بھر میں دس سے پندرہ منٹ کا مساج صحت کے ان مسائل کا
نہ صرف خاتمہ کرتا ہے بلکہ مینو پاز کے اثرات کا بھی خاتمہ کرتا ہے- |
|
حاملہ خواتین کی پیروں کی سوزش میں آرام
|
اکثر حاملہ خواتین کے پیروں میں سوزش آجاتی ہے خاص طور
پر حمل کے آخری مہینوں میں یہ شکایت کافی زیادہ ہوتی ہے اس حالت میں اور اس
تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے پیروں پر مساج بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے- |
|
ہر رات کو دس سے پندرہ منٹ تک مساج کرنے سے نہ صرف اعصاب
پر سکون ہوتے ہییں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیروں کی سوجن میں بھی آرام ملتا
ہے جس سے چلنے پھرنے میں آسانی ہوتی ہے- |