|
|
پیاز کا شمار عام طور پر گھریلو استعمال والی لازم ترین سبزی میں ہوتا ہے جس کے
بغیر کوئی بھی کھانا مکمل نہیں ہوتا ہے۔ سالن سے لے کر برگر تک اور سلاد سے لے کر
چائنیز اور اٹالین ڈشز تک میں پیاز کا استعمال لازمی طور پر کیا جاتا ہے- مگر اس
حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ پیاز سات اقسام کا ہوتا ہے اور ہر ڈش میں پیاز
کا استعمال اس کی قسم کے ساتھ کرنے پر ہی اصل ذائقہ اور خواص حاصل ہو سکتے ہیں- |
|
پیلا پیاز |
یہ سب سے عام پیاز ہوتا ہے جو ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ اس کی باہر
والی خشک کھال براؤن رنگ کی ہوتی ہے جب کہ اندر والا حصہ رس دار آف وائٹ
رنگ کا ہوتا ہے جس کی تیز اور چبھتی ہوئی بو ہوتی ہے- یہ نشاستے سے بھرپور
ہوتا ہے اس وجہ سے پکنے میں دیر تک گھلتا نہیں ہے- اس وجہ سے عام طور پر اس
کو فرائی حالت میں استعمال بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال پلاؤ کے
اندر اچھا رہتا ہے اور حلیم وغیرہ میں اس کو فرائی کر کے اوپر تڑکہ لگانے
کے لیے بہترین ہوتا ہے- |
|
|
سرخ پیاز |
یہ اپنے سرخی مائل پرپل رنگ کی وجہ سے علیحدہ ہی سے پہچانا جاتا ہے۔ اپنے
رنگ کی وجہ سے اور مٹھاس کی وجہ سے عام طور پر اس پیاز کا استعمال سلاد،
برگر وغیرہ میں بہت بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس پیاز کا اچار بھی بہت لذيذ
ہوتا ہے اور عام طور پر اس پیاز کو پکا کر کھانے کے بجائے کچا کھانا زيادہ
بہتر ہوتا ہے- |
|
|
سفید پیاز |
اس کی کھال سفید رنگ کی ہوتی ہے جس کے اوپر سبز دھبے بھی ہوتے ہیں یہ پیاز
ذائقے کے اعتبار سے بہت اچھا ہوتا ہے- اس کو مختلف قسم کے ساسز میں استعمال
کیا جاتا ہے یہ آسانی سے گھل جانے والا پیاز ہوتا ہے اس کو اگر سالن میں
استعمال کیا جائے تو یہ جلدی گھل تو جاتا ہے مگر اس کی مٹھاس سالن کے ذائقے
کو خراب کر سکتی ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال فرنچ سوپ میں بھی کیا جاتا
ہے- |
|
|
میٹھا پیاز |
اس کا چھلکا خوبصورت سنہری رنگ کا ہوتا ہے یہ سائز میں بڑے اور وزن میں
ہلکے ہوتے ہیں ان کی خاصیت ان کا میٹھا ذائقہ ہوتا ہے- اس کے رنگ بنا کر
فرائی کر کے کھائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کی مٹھاس کی وجہ سےاس کو کچا
بھی کھایا جا سکتا ہے اس کے پکوڑے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ |
|
|
ہرا پیاز |
یہ کچا پیاز بھی کہلاتے ہیں جو کہ ہری ڈنڈيوں کے ساتھ ڈنٹھل میں ہوتے ہیں
یہ بہت تیز بو کے ساتھ قدرے چبھتے ہوئے ذائقے کے ہوتے ہیں- ان کو عام طور
پر آملیٹ اور سینڈوچ وغیرہ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ
اس کا استعمال فرائڈ رائس اور چاومن وغیرہ میں بھی کیا جاتا ہے- |
|
|
گندنا (لیکس) |
یہ پتوں والے سبز رنگ کے پیاز کے ڈنٹھل ہوتے ہیں جس کا تنا سفید اور پتے
ہرے ہوتے ہیں- یہ عام طور پر بیک کی ہوئی سبزیوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا
ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال چپلی کباب وغیرہ کی تیاری میں بھی کیا جاتا
ہے- |
|
|
اتلی (شیلوٹ) |
یہ لمبوتری شکل کے ہوتے ہیں جن کی کھال براؤن اور اندر پتے پرپل رنگ کے
ہوتے ہیں یہ ایک ساتھ جڑی ہوئی کئی ڈنٹھلوں پر مشتمل ہوتا ہے- اس کی خوشبو
بہت چبھتی ہوئی اور ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے ۔اس وجہ سے اس کا استعمال بہت کم
ہی کیا جاتا ہے تاہم فرائيڈ چکن کی ڈشز میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے جس
میں اس کو کافی پسند کیا جاتا ہے- |
|