|
|
یہ سرزمین جانوروں کی لاتعداد اقسام سے گھری ہوئی ہے اور اکثر جانور انتہائی خوفناک
اور خطرناک بھی ہیں جو انسانوں کے لیے مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں- لیکن کئی جانور
ایسے بھی ہوتے ہیں جو دیکھنے میں تو خوفناک نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ انسانوں
کو نقصان نہیں پہنچا سکتے بلکہ انہیں خود انسانوں سے خطرہ ہوتا ہے- |
|
Basking shark |
اس شارک کو کھلے منہ کے ساتھ اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھنا کسی ڈراؤنے خواب
سے کم نہیں- لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں دیگر گوشت خور شارکس کے برعکس
صرف چھوٹی مچھلیوں کو ہی اپنی خوراک بناتی ہے- البتہ یہ شارکس ہوتی ضرور
بہت بڑی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کی لمبائی 12 میٹر جبکہ وزن 5 ٹن
تک ہوتا ہے- |
|
|
Giant African millipede |
ملی پیڈ یہ رینگنے والے افریقی کیڑے 30 سینٹی میٹر تک لمبے ہو سکتے ہیں اور
5 سے 7 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں- جنگلوں میں پائی جانے والی اس عجیب مخلوق
کی 300 سے 400 تک ٹانگیں ہوتی ہیں جبکہ یہ اپنی خوراک درختوں اور پودوں سے
حاصل کرتے ہیں- زہریلے سینٹی پیڈز کی طرح نظر آنے والے یہ ملی پیڈز کاٹتے
نہیں ہیں- |
|
|
Milksnake |
Milksnake نامی یہ سانپ بھی اس وجہ سے زہریلا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر
مرجان سانپوں سے مشابہت رکھتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے- دونوں
سانپوں پر سرخ ، پیلے اور سیاہ دھاریوں کے نشانات موجود ہوتے ہیں، لیکن
مِلک سانپ انسانوں کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے، جبکہ دوسرا درحقیقت
خطرناک ہے۔ |
|
|
Manta ray |
یہ دنیا کا سب سے بڑی سٹینگ رے ہے اور اس کی لمبائی 7 میٹر تک ہوسکتی ہے۔
ان کے بڑے سائز اور عجیب و غریب شکل کے باوجود، غوطہ خوروں کے لیے ڈرنے کی
کوئی بات نہیں ہے۔ یہ جانور چھوٹے شکار کو کھاتے ہیں۔ |
|
|
Vulture |
گدھ اپنے سر، بڑے پنکھوں اور اپنی ان چند عادات کی وجہ سے خوفزدہ لگ سکتے
ہیں جو اس وقت ظاہر ہوت ہیں جب ان آس پاس کوئی لاش موجود ہو۔ لیکن شکار کے
لیے یہ گوشت خور پرندے انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ یہ عام طور پر مردہ
جانوروں کو اپنی خوراک بناتے ہیں، کیونکہ ان کے پنجے چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ
مارنے سے زیادہ چلنے کے قابل ہوتے ہیں۔ لیکن جب خوراک کی کمی ہو تو وہ زندہ
جانور کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ |
|
|
Whip scorpion |
یہ خوفناک جانور مکڑی اور بچھو کے مرکب کی طرح لگتا ہے۔ اور بہت سے لوگ اس
سے خوفزدہ اور بیزار ہیں۔ تاہم، یہ مخلوق شرمیلی ہے اور زیادہ جارحانہ نہیں
ہے۔ درحقیقت، اس میں کوئی زہر موجود ہی نہیں ہے، لہٰذا یہ انسانوں کے لئے
کسی بھی قسم کے خطرے کی علامت تصور نہیں کیا جاسکتا۔ |
|