|
|
اپنی پہلی تنخواہ حاصل کرنا ایک بہت بڑا سنگ میل ہوتا ہے جسے بہت سے لوگ پہلے ہی
عبور کر چکے ہیں یا ایسا کرنے کے عمل میں ہیں۔ اگرچہ نوجوان ہمیشہ اس دن کے انتظار
میں ہوتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ اس پہلی تنخواہ والے دن کو کیسے یادگار
بنانا ہے- آئیے آج ہم کو ایسی 6 دلچسپ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ہر پاکستانی
اپنی پہلی تنخواہ پر لازمی کرتا ہے- |
|
پہلی تنخواہ والدین کے ہاتھ پر رکھنا |
یقیناً والدین کے لیے وہ دن انتہائی مسرت اور فخر کا ہوتا ہے جب ان کا بیٹا
پہلی تنخواہ لے کر گھر آتا ہے اور سیدھا والدین کے ہاتھ پر رکھ دیتا ہے-
تاہم اکثر والدین یہ رقم لینے سے انکار بھی کردیتے ہیں اور وہ بیٹے کے لیے
ہی چھوڑ دیتے ہیں کہ اب وہ اپنے اخراجات خود اٹھائے- لیکن آپ کو چاہیے کہ
پھر بھی والدین کے لیے اپنی پہلی تنخواہ میں سے کوئی تحفہ ضرور لے کر جائیے
تاکہ یہ لمحات آپ کے لیے بہترین یادگار بن جائیں- |
|
|
دوستوں کو کھانے کی دعوت |
یہ ایک ایسا کام ہے جو پہلی تنخواہ پر خود بخود ہوجاتا ہے- کیونکہ یہ دوست
آپ کا پیچھا تب تک نہیں چھوڑتے جب تک آپ اپنی ملازمت اور تنخواہ کی خوشی
میں انہیں کھانا نہیں کھلا دیتے- لیکن آپ کو یہ دعوت اپنی تنخواہ کے مطابق
کرنی چاہیے اس لیے اضافی اخراجات سے گریز کریں ورنہ مہینہ گزارنا مشکل
ہوجائے گا- |
|
|
آفس کولیگز کو دعوت |
پاکستان کے بعض دفاتر میں پہلی تنخواہ ملنے پر دیگر ملازمین کو بھی پارٹی
دینی پڑتی ہے- البتہ یہ آفس ملازمین کے اپنے بنائے گئے قوانین ہوتے ہیں جن
پر یہ ملازمین خود عملدرآمد یقینی بناتے ہیں- اس قسم کے یہ دلچسپ قوانین
آفس میں آنے والے ہر نئے فرد پر لاگو ہوتے ہیں- اور اس کے لیے یہ شرط بھی
نہیں ہوتی کہ یہ تنخواہ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کی پہلی تنخواہ ہے یا پھر
اس آفس کی پہلی- |
|
|
کوئی کرنسی نوٹ محفوظ کرنا |
پہلی تنخواہ کی خوشی اور وہ یادگار لمحہ زندگی میں کبھی بھی دوبارہ حاصل
نہیں ہوتا- اس لمحے کو اپنے پاس محفوظ بنانے کے لیے اکثر پاکستانی تنخواہ
کی مد میں ملنے والی رقم سے کوئی ایک کرنسی نوٹ ہمیشہ کے لیے اپنے پاس
محفوظ کر کرلیتے ہیں- یہ نوٹ انہیں پہلے دن کی خوشی اور لمحات یاد دلاتا
رہتا ہے- |
|
|
تھوڑی سی بچت |
بعض پاکستانی اپنی پہلی تنخواہ ملتے ہی پوری خرچ کر دیتے ہیں لیکن ایک بڑی
تعداد ایسی بھی ہے جو اپنی پہلی تنخواہ سے کچھ پیسے جمع کرنے کی غرض سے
رکھتے ہیں اور یہ رویہ ان کا ہر تنخواہ کے ساتھ ہوتا ہے- لیکن یہ تھوڑی سی
بچت کسی مشکل وقت میں لازمی آپ کے بہت کام آتی ہے- تاہم اس معاملے میں
اعتدال لازمی ہونا چاہیے تھوڑا خرچ بھی کیجیے اور تھوڑی بچت بھی- |
|
|
کسی کی مدد کرنا |
یہ ایک بہت اچھی چیز ہے اور اکثر پاکستانی اس پر عمل بھی کرتے ہیں کہ اپنی
پہلی تنخواہ میں سے کچھ حصہ مستحقین کو بھی دیتے ہیں- بیشتر اوقات پہلی
تنخواہ سے شروع ہونے والا یہ نیک عمل ہر تنخواہ کے ساتھ جاری رہتا ہے جو کہ
یقیناً ایک ثواب کا کام بھی ہے اور اس سے آپ کی اپنی تنخواہ میں برکت بھی
پیدا ہوتی ہے- |
|