|
|
جس طرح ماں باپ کے لیے اولاد کو تکلیف میں دیکھنا بہت
مشکل ہوتا ہے اسی طرح اچھی اور نیک طینیت اولاد کے لیے بھی ماں باپ کو
تکلیف میں دیکھنا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا اپنے والدین کو اس تکلیف سے
بچانے کے لیے یا پھر ان کے درد بانٹنے کے لیۓ دنیا میں کم ہی بچے ایسے ہوتے
ہیں جو قربانی دیتے ہیں ایسا ہی ایک نوجوان ٹائکو بھی ہے- |
|
مہربان اور محبت کرنے والے ٹائکو کی ایک ویڈیو ان دنوں
سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آرہا
ہے۔ ٹائکو کی والدہ ایک طویل مدت سے بریسٹ کینسر کا شکار ہیں ان کے بارے
میں ٹائکو کا یہ کہنا ہے کہ میں نے اپنی ماں کو بریسٹ کینسر کی شدید ترین
تکلیف تنہا جھیلتے دیکھا ہے- |
|
ماں کی اس تکلیف میں اپنی بے بسی کو محسوس کیا ہے میں
بہت کچھ چاہتے ہوئے بھی اپنی ماں کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے کچھ نہ کر سکا
۔ مگر جب علاج کے دوران ماں کو اپنے سر کے بال منڈوانے پڑے تو ان کے دکھ کے
اس مرحلے پر میں ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکا اور ان کے ساتھ میں نے ان سے یک
جہتی کے طورپر اپنے بال بھی منڈوا دیے- |
|
میرے اس عمل پر میری والدہ کی آنکھوں میں میرے لیے جو
پیار اور جڈبات تھے ان کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہوں- |
|
سوشل میڈیا پر ٹائکو کی اس ویڈيو کے سامنے آنے کے بعد
سوشل میڈيا کے صارفین نے ان کی اس ویڈيو کو بہت شئير کیا بلکہ اپنی محبت کا
بھی ثبوت دیا۔ جس پر ٹائکو نے نہ صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس
عزم کا بھی اظہار کیا کہ اس محبت نے ان کو یہ حوصلہ دیا ہے کہ وہ صرف اپنی
کینسر زدہ ماں کا ہی خیال نہ رکھیں بلکہ دنیا بھر کے کینسر میں مبتلا افراد
کی مدد کے لیے کچھ کریں- |
|
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میراتھن میں بھی
شرکت کریں گے جو کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کرتی ہے اور اپنے طور پر
بھی کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کی علاج
میں مدد مل سکے- |
|
ٹائکو جیسے بیٹے کسی بھی ماں کے لیے ایک فخر ہو سکتے ہیں
اور اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ والدین کی محبت صرف مشرق کے لوگوں کا شیوہ
نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں اولاد اور والدین کی محبت یکساں ہی ہوتی
ہے- |