آپریشن کے دوران رونا مہنگا پڑ گیا، اس خاتون کے بل میں ڈاکٹر سے کس بات کے ایکسٹرا چارجز لگا دیے کہ خاتون احتجاج پر مجبور

image
 
 علاج کے دوران رونا اور کبھی علاج کے دوران ناچنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ، میڈیکل سائنس کے دو واقعات جان کر فیصلہ آپ کریں کہ صحیح کون اور غلط کون-ڈاکٹروں کو مسیحا بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے معنی زندگی دینے والے کے ہیں ۔ ڈاکٹر بننے کا مقصد طالب علمی تک دکھی انسانیت کی خدمت اور ڈاکٹر بننے کے بعد صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ پیسے کو حصول ہو جاتا ہے جس کا جتنا برا نام ہوتا ہے اتنی ہی بڑی اس ڈاکٹر کی فیس اور اتنا ہی قیمتی اس ڈاکٹر کا وقت ہوتا ہے ۔ آج ہم آپ کو پاکستان اور امریکہ کے دو صحت کے شعبے سے منسلک افراد کے حوالے سے کچھ واقعات بتائیں گے ان کو پڑھنے کے بعد فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ ان میں سے غلط کون اور صحیح کون ہے-
 
 ساہیوال کا ڈاکٹر
حالیہ دنوں میں ساہیوال کے ایک ڈاکٹر کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈانس کر رہا ہے جب کہ ایک مریض گانا گا رہا ہے۔ یہ وا‍قعہ ساہیوال میں میجر ڈاکٹر غضنفر بخاری میں پیش آیا جب ڈاکٹر صاحب کے کلینک میں ایک مریض آئے جو کہ گلوکار بھی تھے اور ڈاکٹر صاحب کے مستقل مریض تھے ۔ مریض نے ڈاکٹر صاحب سے فرمائش کی کہ وہ اس کے لیے ایک گانا تیار کر کے لائے ہیں اور اس کو سنانے کے کا خواہشمند ہے اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے اس مریض کی حوصلہ افزائی کے لیے ماحول بن جانے کے باعث تھوڑا ڈانس کر لیا ۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ مریض کا علاج صرف دواؤں سے نہیں ہوتا بلکہ ڈاکٹر کا رویہ اس میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے-
 
امریکی ڈاکٹر
دوسری جانب آج کل امریکہ سے مج نامی ایک خاتون کی سوشل میڈیا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ہسپتال کا بل لگایا ہے جو کہ ایک تل کو ہٹانے کے آپریشن کا بل تھا جو کہ 223 ڈالر یعنی پاکستانی 39 ہزار کے برابر تھا۔ مگر اس بل کی خاص بات جس پر ان خاتون کو اعتراض تھا وہ 11 ڈالر کی اضافی فیس تھی جو ان کے ڈاکٹر سے صرف اس لیے لگائی کہ وہ آپریشن کے دوران تکلیف سے رو رہی تھیں - اس کو ڈاکٹر سے بریف اموشن یعنی مریض کے جذبات کے سبب ہونے والی پریشانی کا بل قرار دیا گیا ہے ان کی اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد کچھ افراد نے کمنٹ کرتے ہوئے اس کو امریکہ کے صحت کے ادارے کا رویہ قرار دیا جہاں ان کو ہر چیز کے پیسے چاہیے ہوتے ہیں
جب کہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی نظام صحت اسی رویے کا شکار ہے اور جہاں ڈاکٹروں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں سے زيادہ سے زیادہ پیسے لے سکیں ایک فرد کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بل میں تو ہسپتال والوں نے آپریشن کے بعد اٹھا کر بٹھانے کا بھیی بل لگایا تھا -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: