تتلیوں کے جھرمٹ میں موجود گوریلا فاتح... قدرتی حسن سے مالا مال دنیا کی چند خوبصورت ترین تصاویر

image
 
انوپ شاہ کو سینٹرل ایفریکن ریپبلک میں تتلیوں کے جھرمٹ میں سے گزرتے ہوئے ایک گوریلے کی تصویر کھینچنے پر کنزروینسی 2021 فوٹوگرافی مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
 
فوٹوگرافر کی انعام یافتہ اس تصویر کو، جس کا عنوان مالوئی ہے، 158 ملکوں سے موصول ہونے والی ایک لاکھ تصاویر میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
 
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انوپ کو چار ہزار ڈالر مالیت کا کیمرا پیکج ملے گا۔
 
ایک امریکی جج بین فولڈز نے کہا کہ ’مجھے وہ تصاویر پسند ہیں جو آپ کو اپنے اندر کھینچتی چلی جاتی ہیں۔‘
 
دی نیچر کنزروینسی ایک عالمی تنظیم ہے جو 72 ملکوں میں فعال ہے اور اس کا مقصد پانی اور زمین کی بقا کے لیے کام کرنا ہے۔
 
اس کا کہنا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حل کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایسے حل نکالتی ہے جن پر عام لوگ بھی عمل کر سکیں۔
 
ذیل میں دوسری کیٹیگریز میں انعام حاصل کرنے والی تصاویر کی تفصیل ہے۔
 
عوامی انتخاب کی فاتح تصویر: جگنو، پراتھامیش گھادیکار، انڈیا
 
image
 
یہ جگنو مون سون سے کچھ پہلے انڈیا کے بعض حصوں میں کچھ مخصوص درختوں کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔
 
یہ تصویر ٹرائی پوڈ پر لی گئی درخت کی 32 تصاویر کے سٹیک میں سے ایک ہے۔
 
لینڈ سکیپ میں فاتح: خشک سالی، ڈینیئل ڈی گرینویلی مینکو، برازیل
 
image
 
برازیل میں ٹرانسپانٹانیریا ہائی وے کے کنارے سوکھی ہوئی زمین پر پڑی پلانٹانل چھپکلی کی لاش کی یہ تصویر 2020 میں ایک ڈرون سے اس وقت لی گئی تھی جب خشک سالی اپنے عروج تھی۔
 
لینڈ سکیپ میں دوسرا انعام: سیرا دو مار، ڈینس فریئرا نیٹو، برازیل
 
image
 
سمندری پہاڑوں کے ایک سلسلے پر ہیلی کاپٹر میں پرواز کے دوران اتاری گئی تصویر جس میں ایسا لگتا ہے جیسا کہ ڈائنوسار کا سر ہو۔
 
لینڈ سکیپ میں اعزازی تذکرہ: لائف کلر، سکاٹ پورٹیلی، آسٹریلیا
 
image
 
بارشوں کے موسم میں شمالی کوئینزلینڈ میں واقع گلف آف کارپنٹیریا کا یہ حصہ نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔
 
پیپل اینڈ نیچر میں دوسرا انعام: سینڈ سٹارم، ٹام اوورآل، آسٹریلیا
 
image
 
صحرائے صحارا میں ریت کے طوفان کے دوران ایک گائیڈ اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
پیپل اینڈ نیچر میں اعزازی تذکرہ: دی وے ہوم، مِنچیانگ لو، چین
 
image
 
واٹر میں فاتح: واٹر، قاضی عارفوجمان، بنگلہ دیش
 
image
 
واٹر میں دوسرا انعام: سوِئمنگ، جورم مینس، میکسیکو
 
image
 
زیرِ زمین پانی کے ایک ذخیرے (سینوٹ) سے لطف اندوز ہوتے غوطہ خور۔
 
واٹر میں اعزازی تذکرہ: گلیشیئل ببلز، جارج اینڈریس میراگلیہ، ارجنٹینا
 
image
 
یہ ارجنٹینا کے علاقے پیٹاگونیا کا ایک گلیشیئر ہے جو مسلسل برفباری کی وجہ سے بنتا ہے اور یہ نیچے وادی کی طرف حرکت کرتا ہے۔
 
نیچے کی جانب اس کے سفر کے دوران درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ سے یہ پگھلنا شروع کر دیتا ہے اور اس میں بند ہوا خارج ہونے لگتی ہے۔
 
وائلڈلائف میں فاتح: اے ٹربیولینٹ سوئم، بودھیلینی ڈی سوئزا، آسٹریلیا
 
image
 
کینیا کے مسائے مارا نیشنل ریزرو میں مواتر بارشوں کی وجہ سے ٹالک ریور میں طغیانی آگئی۔
 
پانچ نر چیتوں پر مشتمل یہ جتھہ پانی کے تیز بہاؤ میں دریا کے پار جانے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
بظاہر ایک ناممکن مشن نظر آنے والے اس کام میں چیتے کامیاب رہے اور دریا کے دوسری جانب اتر گئے۔
 
انسانی عمل کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا یہ ایک نتیجہ ہے۔
 
وائلڈلائف میں دوسرا انعام: سن فلاورز، میتیوس پائسیاک، پولینڈ
 
image
 
 
پولینڈ میں ایک بہت بڑے کھیت میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے سورج مکھی کی فصل نہیں کاٹی جا سکی۔
 
سردیوں میں پانی برف بن گیا اور سورج مکھی کے بیج چگنے کے لیے ہزاروں پرندوں نے یہاں کا رخ کیا۔
 
وائلڈلائف میں اعزازی تذکرہ: سرچنگ، ٹامس وِجیان، کینیڈا
 
image
 
اگر انسان ان جنگلات کی کٹائی میں احتیاط برتتا تو بورنیو کے جنگل میں ان دیو ہیکل بن مانسوں کے گھر کو برقرار رکھا جا سکتا تھا۔
 
اورینگوٹان درختوں پر رہنے اور جنگلی پھل جیسے لیچز اور انجیر کھانے کے عادی ہیں۔
 
Partner Content: BBC Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: