کوئی دلہنیا کو ہیلی کاپٹر میں لے گیا تو کوئی لایا پراڈو سجا کے، مگر ہنزہ کا یہ نوجوان دلہن کو لینے کیا سواری لایا جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
ماضی میں بارات لینے جب دولہا آتا تھا تو اس کے لیے بگھی سجائی جاتی تھی اور اس سجی سجائی بگھی میں وہ شہزادوں کی طرح بیٹھ کر اپنی شہزادی کو لینے آتا تھا۔ جب کہ بارات لے کر واپسی پر دلہن کو لے جانے کے لیے اس کے لیے ایک سجی سجائی ڈولی لائی جاتی تھی جس کو چار مزدور اٹھاتے تھے تاکہ دلہن کو راستے میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو سکے-
 
حالیہ دور میں گاڑیوں کی ایجاد کے بعد ہر دولہا کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی دلہن کو لینے کے لیے جب بارات لے کر آئیں تو بہترین سے بہترین ماڈل کی گاڑی لے کر آئیں تاکہ دیکھنے والے متاثر ہو سکیں-
 
یہی وجہ ہے کہ ماضی میں جب کہ بارات کے لیے لینڈ کروزر اور پراڈو جیسی بڑی گاڑی کرائے پر لی جا رہی تھی تو گزشتہ دن کچھ لوگوں نے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر دلہن کو اس میں لے جانے کا بھی مظاہرہ کیا-
 
image
 
اس بات سے ہم سب ہی لوگ واقف ہیں کہ ہمارے سرحدی علاقون کے لوگ مہمان نواز اور سادہ دل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت روايت پسند بھی ہوتے ہیں ۔ بارات کو دھوم دھام سے لے کر آنا ہنزہ کے لوگوں کی بھی روایت رہی ہے-
 
حالیہ دنوں میں ہنزہ وادی کی ایک بارات کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے سے دلہن کو لے جانے کے لیے نہ تو مہنگی گاڑی کا انتخاب کیا اور نہ ہی ڈولی لینے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا اس کے بجائے انہوں نے ڈمپر میں بارات لے جانے کا فیصلہ کیا جس کے بلیڈ پر انہوں نے صوفے لگا کر اس کو آرام دہ بنا دیا اور اس کے بعد اپنی دلہن کا ہاتھ تھام کر اس میں سوار ہو گئے-
 
ان کے اس عمل کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ خطروں کے کھلاڑی ہیں اور ان کو خطروں سے کھیلنا پسند ہے مگر اس موقع پر ان کی دلہن کے حوصلے کو بھی داد دینی پڑے گی جس نے اپنے جیون ساتھی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یہ اسٹنٹ کیا-
 
 
ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے اس کو بہت پسند کر رہے ہیں جس سے یہ امید پیدا ہو رہی ہے کہ شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے یقیناً لوگ بارات لے جانے کے لیے منفرد طریقے دریافت کرنے پر غور کریں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: