یہ گاڑی ہے یا کچرے کا ڈبہ، زندگی میں آنے والے چند ایسے لمحات جب انسان سر پیٹنے پر مجبور ہو جاتا ہے

image
 
اچانک غصہ آجانے کی کیفیت کا ہم سب نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی سامنا کیا ہوگا۔ اس کیفیت میں اچانک کنپٹیوں پر موجود نس پھڑکنے لگتی ہے چہرے اور کانوں میں سے گرم گرم دھواں نکلنے لگتا ہے اور انسان سوچنے سمجھنے کی حالت سے نکل جاتا ہے اور بے اختیار سر پیٹنے پر مجبور ہو جاتا ہے-ایسے ہی کچھ لمحات کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-
 
برتن دھونے کے بجائے پھینک دینا
ہاسٹل کی زندگی میں انسان کو کسی نہ کسی دوسرے انسان کے ساتھ کمرہ شئیر کرنا پڑتا ہے جو ایک مختلف مزاج شخص ہوتا ہے اس کی حرکتیں کیسے سر پیٹنے پر مجبور کر دیتی ہیں خود دیکھ لیں برتن دھونے کے بجائے گندے برتنوں کو پھینک دو-
image
 
کچھ دوست ایسے بھی ہوتے ہیں
دوستوں کے لیے انسان جان تک قربان کرنے کو تیار ہو جاتا ہے مگر کچھ دوست اس کا غلط فائدہ بھی اٹھا لیتے ہیں۔ اب آپ خود دیکھ لیں کہ گاڑی ایک دن کے لیے مانگی اور جب واپس کی تو اس کی یہ حالت تھی اب انسان سر نہ پیٹے تو کیا کرے-
image
 
اونچی دکان اور پھیکا پکوان
آج کل آن لائن آرڈر کے اس دور میں انسان خود چیزوں کو چیک کر کے نہیں خرید سکتا ہے اور اس کو صرف تصاویر دیکھ کر ہی اندازہ کرنا پڑتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ان صاحب کو بھی کرنا پڑا جنہوں نے آرڈر تو فریش برگر کا کیا مگر جب وہ ڈلیور ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے بن پر پھپھوندی لگی تھی اب ایسا کھانا تو کوئی نہیں کھا سکتا نا -
image
 
سترہ سال بعد غور کیا تو اب اس کا کیا فائدہ
انسان اکثر اپنی سامنے کی چیزوں پر غور نہیں کرتا ہے جیسے اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ کے بیڈ روم کے سوئچ بورڈ میں کتنے بٹن لگے ہیں تو روزانہ دیکھنے کے باوجود آپ ایک منٹ کے لیے سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے اسی طرح یہ ٹائل بھی سترہ سال سے اسی طرح لگی تھیں- مگر ان میں موجود غلطی کا سترہ سال بعد غور سے دیکھنے پر پتہ چلا ۔ ذرا آپ بھی غور سے دیکھ کر یہ غلطی بتائیں-
image
 
ایک جوتا پیر میں پہنوں یا سر پر ماروں
آن لائن آرڈر کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ کسی کی غلط چیز پر وہ چیز اسی وقت اس کو واپس نہیں کر سکتے ہیں بلکہ آپ کو ایک مکمل طریقہ کار کی پابندی کرنی پڑے گی۔ اس بات کا فائدہ کچھ نوسر باز آن لائن کام کرنے والے اٹھاتے ہیں جیسے کہ ان کو پہلے آن لائن آرڈر پر صرف ایک جوتا بھجوا دیا اب آپ ہی بتائيں کہ اس کا کیا کیا جائے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: