کل رات بہت سالوں بعد پاکستانی آرام سے سوئے، واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کے بند ہونے کے بعد کچھ ایسی ایپلی کیشن جن کا استعمال رابطے کے لیے کیا جا سکتا ہے

image
 
کل رات اچانک ہی پاکستان کی ساری نوجوان نسل فارغ ہو گئی ۔ بہت سارے ایسے بھی تھے جنہیں اسی وقت بھوک ستانے لگی اور کچھ کو اس بات کی مہلت مل گئی کہ گھر کے اندر موجود افراد کے ساتھ گپ شپ لگائی جائے۔ والدین کو وقت دینا یاد آيا لڑکیوں نے اپنے جمع شدہ کام کرنے شروع کر دیے کوئی الماریاں صاف کرنے لگیں اور کچھ سر میں تیل ڈالنے بیٹھ گئيں-
 
ان کی ان حرکتوں سے گھر کے بڑے بوڑھے حیران و پریشان ہو گئے۔ یہاں تک کہ کچھ نے تو پریشانی کے عالم میں اس تبدیلی کا سبب ایک دوسرے سے دریافت کرنا شروع کر دیا تب سب کو پتہ چلا کہ دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ انسٹا گرام ڈاؤن ہو گیا ہے اور کہیں بھی کام نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کو فرصت کے کچھ پل میسر آگئے ہیں- مگر یہ خوش فہمی عارضی تھی جلد ہی انہوں نے فوری طور پر پلے اسٹور سے ان ایپ کی ڈاون لوڈنگ شروع کر دی جن کا استعمال وہ واٹس ایپ کی جگہ کر سکتے تھے۔
 
ان ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ صرف خود ہی نہیں کی گئی بلکہ اپنے دوستوں پیاروں سے بھی کروائی گئی تاکہ رابطے منقطع نہ ہو سکیں اور جن معصوم لوگوں کو ان ایپس کے بارے میں پتہ نہ تھا وہ کل رات آرام سے سوئے۔ ایسے معصوم لوگوں کی معلومات میں اضافے کے لیے آج ہم آپ کو ان ایپس کے بارے میں بتائيں گے جن کا استعمال واٹس ایپ کے بجائے پیغام رسانی کے لیے کیا جاسکتا ہے-
 
ڈس کورڈ Discord
یہ ایپ عام طور پر گیمرز استعمال کرتے ہیں اس سے ٹیکسٹ میسج اور وائس میسج بھیجا جا سکتا ہے- اس کو پلے اسٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یہ آئی فون اور اینڈرائڈ دونوں صارفین استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کو موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
image
 
بوٹم Botim
یہ بھی واٹس ایپ کی طرح کی ٹیکسٹ میسجز کے لیے استعمال کی جانے والی ایپ ہے جس کو فون نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے- تاہم اس کی کوالٹی اس حوالے سے بہتر نہیں ہے کہ اس کے میسجز کی رفتار سست ہوتی ہے اور کل رات آنے والے دباؤ کی وجہ سے اس کی رفتار بہت ہی سست تھی-
image
 
سگنل Signal
یہ بھی رابطے کا ایک محفوظ ترین ذریعہ ہے اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے پیغامات واٹس ایپ کی طرح محفوظ ہوتے ہیں اس کے علاوہ اگر اس میں ٹائمر لگا دیا جائے تو ایک مقررہ وقت کے بعد اس کے پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں یہ فیچر کسی اور ایپ میں موجود نہیں ہے-
image
 
ٹیلی گرام Tele Gram
یہ ایپ بنانے والے اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ پغام رسانی کا سب سے تیز رفتار ذریعہ ہیں اس کے علاوہ اس کے ذریعے ایک وقت میں دو لاکھ تک لوگوں کو پیغامات کی ترسیل کی جا سکتی ہے- اس وجہ سے اس کا استعمال عام طور پر کمرشلی کیا جاتا ہے۔ جہاں بزنس کے نقطہ نظر سے پیغامات کی ترسیل کرنی ہوتی ہے-
image
 
اسکائپ Skype
اگر ویڈيو کال کے ذریعے کوئی فرد رابطے کا خواہشمند ہو تو اس کے لیۓ اسکائپ کا شمار دنیا کی بہترین ترین ایپ میں ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کے ذریعے ٹیکسٹ میسج اور وائس میسج بھی بھیجے جا سکتے ہیں اس کا استعمال موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر میں بھی کیا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ کل رات بند بھی نہیں تھی -
image
YOU MAY ALSO LIKE: