|
|
قدرت کے بے شمار تحفوں میں سے ایک ہے دہی۔۔۔ ویسے تو لوگ
دماغ کی بھی کر دیتے ہیں، لیکن مثالوں میں مذاق بننے والا یہ دہی اصلی
زندگی میں ایک نعمت ہے۔۔۔ |
|
دہی کی ایک پیالی میں اتنا کیلشیم موجود ہوتا ہے جو آپ
کے جسم کی 49 فیصد کیلشیم کی ضرورت کو پورا کردیتا ہے۔۔۔ |
|
اس کی ایک پیالی میں 38 فیصد فاسفورس موجود ہوتا ہے جو جسم کے لئے بہت
ضروری ہے۔۔۔اس میں وائٹامن بی اور خاص کر وائٹامن بی 12 وافر مقدار میں
موجود ہوتا ہے جو دل کی بیماری سے نجات دلاتا ہے۔۔۔ |
|
|
|
دہی میں پروٹین کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔۔۔اس کے
سات اونس یعنی دو سو گرام میں بارہ گرام پروٹین موجود ہوتے ہیں۔۔۔اوروزن کم
کرنے کے خواہشمند افراد اس کا باآسانی استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔گریک یوگرٹ
تو وزن کم کرنے والے خاص طور پر استعمال کرتے ہیں۔۔۔ |
|
امیونٹی بوسٹر کے نام سے بھی لوگ اسے اہم مان رہے ہیں
اور کرونا کے ان مشکل دنوں میں اسے جسم کا سب سے بہترین دوست مانا گیا ہے
جو جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور بیماری سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔ |
|
چہرے پر لگانے سے جلد نا صرف نرم ملائم ہوتی ہے بلکہ
جوان بھی ہوتی ہے۔۔۔تیس سال کی عمر کے بعد تو ہر عورت کو ہفتہ میں دو بار
اسے چہرے پر لگانا چاہئے۔۔۔ |
|
|
|
وہ لوگ جو کولون کینسر سے مقابلہ کر رہے ہیں ان کے لئے
بھی دہی ایک ایسی نعمت ہے جو بیماری سے لڑنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔۔۔ |
|
قبض اور پیٹ کے امراض میں دہی کو صدیوں سے علاج ہی مانا
جاتا ہے ۔۔۔پیٹ میں اگر گیس اور درد ہو تو پھر صرف دہی کھانے کا ہی مشورہ
دیا جاتا ہے۔۔۔ |
|
وہ تمام لوگ جنہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے انہیں
ڈاکٹرز بھی ہر کھانے کے ساتھ کم سے کم دو سے تین چمچے دہی کھانے کا مشورہ
دیتے ہیں کیونکہ یہ نا صرد دل کی شریانوں کے لئے مفید ہے بلکہ بلند فشار
خون کا بھی علاج ہے۔ |