|
|
سوشل میڈيا کی بہت ساری عنایتوں میں سے ایک بڑی عنایت یہ بھی ہے کہ اس کی بدولت
انسان کو ایسی معلومات بھی مل جاتی ہے جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز بھی
ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ اس کی بدولت انسان منٹوں میں سات سمندر
پار کے مناظر نہ صرف دیکھ لیتا ہے بلکہ ان سے محظوظ بھی ہو سکتا ہے- ایسی ہی کچھ
تصاویر آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے۔ یہ تصاویر کچھ ایسے پل ہیں جو ہم اپنی عام
زندگی میں شاذ و نادر ہی دیکھ سکتے ہیں- |
|
یہ سائیکل بنانے والی کمپنی خود پر فخر کر سکتی ہے |
عام طورپر گاڑی مضبوط اور سائيکل کمزور سواری سمجھی جاتی ہے مگر اس تصویر
میں تو معاملہ کچھ اور ہی ہے- |
|
|
جراسک پارک صرف ایک فلم نہیں |
اکثر فلموں میں کمپیوٹر گرافکس کے کارنامے تو ہم اپنی اسکرین پر دیکھتے ہی
ہیں لیکن حقیقت میں ایسے مناظر نظر آجائیں تو بندہ دانتوں تلے انگلیاں
دبانے پر مجبور ہو جاتا ہے- |
|
|
آؤ مجھے کھا لو |
پرندوں کو دانہ ڈالنا ثواب کا کام ہے مگر اس ثواب میں سر سے پاؤں تک خود کو
پیش کر دینے کی مثال کسی نے دیکھنی ہو تو یہ تصویر ضرور دیکھیں- |
|
|
فائیو اسٹار ہوٹل میں اگر کیلا کھانے کو مل
جائے تو |
کیلا تو سب ہی نے کھایا ہو گا مگر اگر کسی کو کانٹے چھری کے ساتھ کیلا
کھانا پڑ جائے تو اس کا اندازکچھ ایسا ہو سکتا ہے- |
|
|
اب سیٹ بیلٹ باندھ لیں |
سیٹ بیلٹ باندھ لیں تاکہ حادثے کی صورت میں کسی نقصان سے محفوظ رہ سکیں مگر
سمجھ سے باہر ہے کہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھنے کے بعد سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت
کیوں پیش آگئی- |
|
|
دوسروں سے الگ نظر آنے کے جنون نے یہ کیا
کر ڈالا |
منفرد نظر آنے کا شوق تو ہر ایک ہی کو ہوتا ہے مگر اس طرح ایک ہی کمپنی کی
ایک جیسی ٹی شرٹ پہن کر مختلف ہونے کا دعویٰ ان کے علاوہ کسی نے نہیں کیا
ہوگا- |
|
|
خودکشی کرنے کا کاؤنٹر |
اس حقیقت سے تو سب ہی واقف ہوں گے کہ سوڈہ ڈرنک کے ساتھ مینٹوز کی گولیاں
کھانے سے انسان موت کا شکار ہو سکتا ہے۔ لیکن اس شاپنگ سنٹر والوں نے
خودکشی کے خواہشمند افراد کی موت کا ساماں ایک ہی جگہ رکھ کر کیا ثابت کرنے
کی کوشش کی ہے- |
|
|
غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے مگر اس کو درست
کرنے کا یہ طریقہ دیکھیں |
غلطی کرنا انسان کی فطرت ہے مگر اپنی غلطی کو تسلیم کر کے درست کرنا بھی
ایک آرٹ ہے- |
|
|
اچھی پینٹنگ مگر انتہائی غلط جگہ پر بنانے
کی سزا |
اچھا پینٹر مناظر کو اتنا حقیقی انداز میں پینٹ کر دیتا ہے کہ اس کی سزا
دیکھنے والوں کو بھگتنی پڑ سکتی ہے جیسے اس کار والے کے ساتھ ہوا- |
|
|
مونا لیزا آخرکار پینٹنگ سے باہر آنے میں
کامیاب ہو گئی |
مونا لیزا کو ہمیشہ سب ہی نے پینٹگ میں مسکراتے دیکھا ہو گا لیکن اگر کسی
نے اس کو حقیقت میں دیکھنا ہے تو یہ تصویر دیکھیں- |
|