|
|
عام طور پر اکثرافراد کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جوس مختلف
پھلوں کے ہی ہوتے ہیں اس وجہ سے جوس کا نام ذہن میں آتے ہی ایک تازگی اور
فرحت کا تاثر ذہن میں آجاتا ہے اور جوسز کے فوائد کے سبب ہر کوئی ان کو
پینے کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے- لیکن اگر کسی کو لوکی کا جوس آفر کیا
جائے تو اس کا ردعمل بہت ہی مختلف ہو سکتا ہے اور اس کو یہ محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے کوئی انتہائی بدذائقہ چیز ان کو پینے کے لیے دی جا رہی ہے- |
|
حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے لوکی کا جوس نہ صرف خوش
ذائقہ ہوتا ہے بلکہ بہت سارے ایسے فوائد کا حامل ہو سکتا ہے جس کے بارے میں
جان کر آپ بھی اس کو پینے کے لیے تیار ہو جائیں- اس کے فوائد بتانے سے قبل
ہم آپ کو لذیذ لوکی کے جوس کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں بتائيں گے- |
|
لوکی کے جوس کی تیاری کا طریقہ
|
مزیدار لوکی کا جوس بنانے کے لیس ایک پاؤ تازہ لوکی لے
لیں اس کو چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کو بلینڈر میں ڈال لیں۔
سات سے آٹھ پتے تازہ پودینے کے ڈال لیں اور حسب ذائقہ لیموں نچوڑ لیں اس کو
بلینڈ کر لیں- اس کے بعد اس جوس میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ اور چٹکی
بھر سفید زیرہ کے پاوڈر بھی شامل کر سکتے ہیں- |
|
لوکی کے جوس کے فوائد
|
لوکی کا جوس عام طور پر خالی پیٹ پینا مفید ثابت ہوتا ہے اس کو پینے کے لیے
بہترین وقت صبح نہار منہ یا پھر سہہ پہر کا وقت ہوتا ہے- |
|
ہاتھوں پیروں کی جلن سے نجات
|
ہاتھوں پیروں کی جلن جسم میں زہریلے مادوں کی موجودگی اور جگر کی گرمی کے
سبب ہوتے ہیں اس وجہ سے لوکی کا استعمال جسم سے اس گرمی کا خاتمہ کرتا ہے
اور جلن سے آرام پہنچاتا ہے اس کے لیے ہر روز صبح نہار منہ لوکی کے جوس کا
ایک گلاس پیئیں- |
|
|
|
ہاضمے کے لیے مفید
|
انسان کی صحت کے لیے اس کے معدے کا درست حالت میں کام
کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ایک جانب تو لوکی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو معدے
کی گرمی کا خاتمہ کر کے اس کے افعال کو بہتر بناتی ہے- |
|
دل کی بیماریوں سے بچائے
|
لوکی کے اندر چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر
ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- اس کے اندر
پوٹاشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے یہ تمام
عناصر مل کر لوکی کو دل کے لیے انتہائی مفید بناتے ہیں اور اس کے جوس کو
خالی پیٹ پینے میں تین دن استعمال سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع
ہوتی ہے- |
|
وقت سے پہلے سفید ہوتے بالوں کے لیے
|
اگر آپ کے بال بہت گر رہے ہوں اور عمر سے پہلے تیزی سے
سفید بھی ہو رہے ہوں تو اس صورت میں روزانہ ایک گلاس لوکی کے جوس کو پینے
سے نہ صرف سفید ہوتے بال دوبارہ سے سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔ |
ڈاکٹر انور علی زئی کے مطابق حالیہ زلزلہ ’سٹرائیک سلپ‘
کی وجہ سے آیا ہے۔ |
|
|
|
آرام دہ بچوں جیسی نیند کے لیے |
لوکی میں پانی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ
یہ مزاج کے اعتبار سے بھی سرد ہوتی ہے اس وجہ سے اس کے استعمال سے نہ صرف
جسم کو فرحت ملتی ہے بلکہ یہ پرسکون نیند کا بھی سبب بنتی ہے۔ لوکی کے جوس
میں کچھ دانے تل کے ڈال کر رات کو سونے سے قبل پی لینے سے پرسکون نیند آتی
ہے- |
|
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے |
جو افراد وزن میں تیزی سے کمی کے خواہشمند ہوتے ہیں ان
کے لیے لوکی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ وزن گھٹانے کے لیے لوکی کا
جوس دن میں دو بار پینا بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دن میں
چپاتی کے ساتھ لوکی کا سالن بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے- |
|
لوکی ایک جانب تو فائبر کی موجودگی کے سبب قبض کا خاتمہ
کر کے کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے ۔ جب کہ دوسری جانب میٹا بولزم کو تیز
کر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں موجود غذائیت
ڈائٹنگ کے سبب کسی بھی قسم کی کمزوری نہیں ہونے دیتی ہے- |