ہارمون کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں

image
 
آج کل کے دور میں انسان کی صحت کے ساتھ زیادہ تر مسائل کا سبب ان کا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کو قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، وزن میں اضافہ، ہارمون کی خرابی یہاں تک کہ بعض اوقات بانجھ پن جیسے مسائل کا سامنا مردوں اور عورتوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
ان تمام مسائل کا حل ایک جانب تو طرز زندگی میں تبدیلی ہے اور دوسری صورت ساری عمر دواؤں کے ساتھ گزارا ہے- مگر حکما کے نزدیک کچھ یونانی نسخے ایسے بھی ہیں جن کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے بلکہ ان کے سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے ہیں ایسے ہی ایک نسخے کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
انجیر اور دودھ کا استعمال
انجیر کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے جو وٹامن اے ، بی سی اور کے سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کے ساتھ ساتھ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کاپر کی بھی بڑی مقدار اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کے ساتھ موجود ہوتی ہے- اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے اس میں دودھ کے فوائد بھی شامل ہو جاتے ہیں جو اس کی افادیت کو بڑھا دیتے ہیں-
 
انجیر اور دودھ کے استعمال کا طریقہ
دو سے تین انجیر لے لیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پکا لیں اس کو اچھی طرح دودھ میں جوش دے دیں اس کے بعد دودھ کو پی لیں اور اس انجیر کو کھالیں-
 
image
 
انجیر اور دودھ کے استعمال کے فوائد
یہ مرکب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایسی خصوصیات کا حامل ہو جاتا ہے جو کہ صحت کے بہت سارے ایسے مسائل کو حل کرنے کا سبب بن سکتا ہے جن کو لے کر اکثر افراد پریشان رہتے ہیں-
 
ہارمون کی بے اعتدالی
آج کل کے دور میں اکثر جسم کے ہارمون بے اعتدالی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کو کافی اقسام کے مسائل در پیش ہو سکتے ہیں مثال کے طور پر وزن میں اضافہ ، ماہواری میں بے قاعدگی ، دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ، بلڈ پریشر کا ہائی ہو جانا وغیرہ شامل ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لیے رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں دو سے تین انجیر شامل کر کے پی لیں۔
 
ماہواری کے مسائل
ماہواری کا بے قاعدہ ہونا بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں خون کا کم آنا، درد اور اینٹھن کا زيادہ ہونا ایسے مسائل ہیں جس کا سامنا اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے- ان مسائل کے حل کے لیۓ دن میں ایک بار انجیر اور دودھ کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے-
 
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے
انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی اس کو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کا ہونا کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔ دودھ کے ساتھ اس کا استعمال نہ صرف طاقت کا باعث ہوتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے-
 
 
image
 
حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل
انجیر اور دودھ کا شمار طاقت والے ٹانک میں ہوتا ہے-جن جوڑوں کو حمل کے نہ ٹہرنے کے مسائل کا سامنا ہو ان کو چاہیے کہ وہ انجیر اور دودھ کا استعمال باقاعدگی سے کریں اور اس کا جادو دیکھیں-
 
خوبصورتی بڑھائے جلد صحت مند بنائے
یہ مشروب اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن اور منرل سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس کا اثر انسان کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس سے جلد چمکدار، صحت مند اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے اور صحت کی سرخی جلد سے جھلکنے لگتی ہے-
 
ہڈیوں کو طاقت دے
اس مشروب میں بڑی مقدار میں کیلشیم کی موجودگی بڑی عمر کے افراد کے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کو بھگانے کے لیے بہترین بناتی ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے جوڑوں میں ہونے والے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر اور دودھ کا استعمال بہترین ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: