کاش یہ میرے گھر میں ہوتا تو کتنی آسانی ہو جاتی، کچھ اشیا جو زندگی کو آسان بنا دیں لیکن ان کا حصول آسان نہیں

image
 
بڑی ایجادات وہ نہیں ہوتی ہیں جو بہت مہنگی ہوں بلکہ بڑی ایجاد ہمیشہ اس کو کہا جاتا ہے جو زيادہ سے زيادہ افراد کو آسانی فراہم کر سکے اور کم قیمت ہو۔ روزمرہ کی زندگی میں کچھ افراد آسانیاں پیدا کرنے کے لیے عام افراد کے مقابلے میں تھوڑا منفرد طرز فکر رکھتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ وہ بہت ساری مشکلات کو چٹکی بجاتے حل کر لیتے ہیں اور اس حل کو دیکھ کر ہر فرد یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کاش یہ ہمارے پاس بھی ہو -
 
کمپیوٹر میں لگائے بغیر اس فلیش ڈرائيو کو جان لیں
عام طور پر یو ایس بی یا فلیش ڈرائيو کے بارے میں یہ جاننا سب سے زيادہ ضروری ہوتا ہے کہ اس کے اندر کتنی اسپیس موجود ہے اور کتنی استعمال ہو چکی ہے- مگر اس کے لیے اس کو کمپیوٹر میں لگانا ضروری ہوتا ہے مگر اس یو ایس بی نے لوگوں کی اس مشکل کو حل کر دیا ہے-
image
 
اس بیڈ پر سے اٹھنے کا تو دل ہی نہیں چاہے گا
انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو بستر پر ہی اگر تمام سہولتیں مل جائیں تو وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھے گا- آج کل آن لائن کام کرنے کی وجہ سے اکثر لوگ بستر ہی کو دفتر سمجھ بیٹھتے ہیں مگر اس طرح کا آرام دہ دفتر سب کی رال ٹپکانے کے لیے کافی ہے-
image
 
چارجر کا چپٹا کلپ
عام طور پر جب موبائل کو چارج کرنے کے لیے چارجر پر لگایا جاتا ہے تو اس وجہ سے اس کو لٹا کر رکھنا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ چارجر کی لیڈ اس طرح سے ہوتی ہے کہ اس کو سیدھا نہیں رکھا جا سکتا ہے اور اگر کبھی چارجنگ کے دوران موبائل کا استعمال بھی کرنا ہو تو اس کے لیے کیبل کو ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے جس سے وائر خراب بھی ہو سکتی ہے۔ اس وجہ سے ایسا چپٹا کلپ ان تمام مسائل کا بہترین حل ہے-
image
 
ٹوتھ پیسٹ ہولڈر جس کا پانی بیسن میں گرے
عام طور پر ٹوتھ پیسٹ ہولڈر یا چمچے رکھنے کے ہولڈر میں پانی بھر جاتا ہے جو اگر ایک دو دن تک جمع رہے تو اس میں بو پیدا ہو جاتی ہے اور ہر روز اس میں سے پانی نکالنا پڑتا ہے ایسے افراد کے لیے یہ ہولڈر ان کی مشکلات کا ایک بہترین حل ہے-
image
 
چارجر کی تار کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے
اکثر لوگ اس بات کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے موبائل کا چارجر بہت جلدی خراب ہو جاتا ہے اس کی وجہ بنیادی طور پر اس کی تار کا کھنچ جانا ہوتا ہے- لیکن اگر اس تار کو اس طرح سے لپیٹ کر رکھیں تو یہ مسئلہ حل بھی ہو سکتا ہے-
image
 
کاش ہمارا دفتر بھی ایسا ہوتا
اگر دفتر میں کام جھولا جھولتے ہوئے کیا جائے تو کیسا ہو یقیناً پھر کسی کا دل چھٹی کرنے کا نہیں چاہے گا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: