گرنا بھی کروڑوں کا فائدہ دے گیا، شادی کی تقریب میں ہال میں داخلے کے وقت دلہن کا پھسل کر گرنا اس کو کیسے کروڑوں کا فائدہ دے گیا

image
 
شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ہر ایک کی نگاہیں دولہا اور دلہن پر لگی ہوتی ہیں- اس وجہ سے دلہا دلہن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس دن خوب سے خوب تر نظر آئيں اور اس پوری تقریب میں ایسا کچھ نہ ہو جو ان کو لوگوں کی نظر میں شرمندہ کر سکے ایسا ہی کچھ کیرا ڈونون کے ساتھ ان کی شادی کے موقع پر ہوا-
 
 انہوں نے اپنی شادی کے انتظامات کی ذمہ داری برطانیہ کی صف اول کی ایونٹ مینجمنٹ کی کمپنی کو دی جس کا نام کنٹری ہاؤس ویڈنگ لمیٹڈ ہے ۔ جو شادی کے انتظامات سولہویں صدی کے بنے ہوئے ایک تاریخی گھر ٹروڈو مینور ہاؤس میں کرتے ہیں ۔
 
شادی کے موقع پر جہاں دیگر انتطامات کیے گئے کیرا کے مطابق ایک ڈانس فلور بھی بنایا گیا جو کہ بالکل شفاف تھا اس جگہ پر کیرا جب اپنی شادی کے موقع پر پہنچیں اور اپنے شوہر کے ساتھ جیسے ہی انہوں نے ڈانس شروع کیا تو وہاں پر موجود مہمانوں میں سے کسی سے غلطی سے کچھ مشروبات اس ڈانس فلور پر گر گئے تھے- جس کی وجہ سے ڈانس کے دوران کیرا کا پیر پھسل گیا اور وہ اس ڈانس فلور پر اپنی شادی کے اہم ترین دن سب کے سامنے گر گئیں جس سے ان کو کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا-
 
image
 
اس چوٹ کے نتیجے میں انہیں کافی چوٹیں آئيں اور ان کی کلائی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے کام کرنے کے قابل نہیں رہی ہیں ۔ نہ تو وہ گاڑی چلا پا رہی ہیں اور نہ ہی اپنی جاب کے لیے کمپیوٹر چلا سکتی ہیں-
 
جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا انہوں نے اس حوالے سے ایونٹ مینجمنٹ کی اس کمپنی کے اوپر ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا ساڑھے تین کروڑ بنتے ہیں ہر جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
 
اس دعویٰ میں ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی لا پرواہی کے سبب ڈانسنگ فلور پر مہمانوں نے مشروبات گرا دیے جس کو سروس پر موجود افراد نے صاف نہیں کیا- اس کے علاوہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے مشروبات کی ٹیبل ڈانسنگ فلور کے قریب لگائی جس کی وجہ سے مشروبات کا ڈانسنگ فلور پر گرنا ایک قدرتی بات تھی ان بے احتیاطیوں کے سبب کیرا کو جو نقصان ہوا کمپنی اس کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے-
 
image
 
تاہم اس حوالے سے کمپنی مالکان کا یہ کہنا تھا کہ کیرا نے اپنے نوٹس کے ساتھ کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے۔ لیکن پھسلنے کا اتنا بڑا ہرجانہ اگر کیرا کو مل گیا تو شادی کے موقع پر پھسلنے کا اتنا بڑا انعام مہنگا تحفہ ثابت ہو سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: