|
|
حاملہ خواتین کے اندر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی کمی
ہو جاتی ہے حمل کی مدت وہ دور ہوتا ہے جب زیادہ تر خواتین بہت ساری عام
کھانے کی اشیا کھانے سے کترانے لگتی ہیں یا ان سے ایسی غذا نہیں کھائی جاتی
ہے جو ان کی صحت کے لیے بہت مفید ہو سکتی ہے ۔ |
|
ان حالات میں خون کی کمی ماں اور بچے دونوں کے لیے ہی
خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اکثر خواتین آئرن
سپلمینٹ کا استعمال کرتی ہیں مگر دواؤں کے منفی اثرات کے سبب معدے کی تکلیف
سے دو چار ہو جاتی ہیں جو ان کے کھانے پینے کو مزيد کمی سے دوچار کر دیتا
ہے- |
|
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف قسم کے جوسز مفید ثابت
ہو سکتے ہیں جن کا استعمال نہ صرف خون کی کمی کو پورا کرتے ہیں بلکہ اس کے
ساتھ ساتھ ان کو طاقت بھی فراہم کرتے ہیں اور ان کے منفی اثرات بھی نہیں
ہوتے ہیں- |
|
سیب کا جوس |
سیب کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جو آئرن سے بھرپور
ہوتے ہیں حمل کے دوران سیب کھانے کی صورت میں اکثر حاملہ خواتین معدے میں
جلن اور بھاری پن کی شکایت کرتی ہیں ایسی صورت میں ان خواتین کو چاہیے کہ
روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس سیب کا جوس پئيں۔ اس کے لیے ان کو چاہیے کہ
جوس کے اندر حسب ذائقہ کالا نمک بھی شامل کر دیں اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ
معدے پر بوجھ نہیں ہوتا - |
|
چقندر اور لیموں کا جوس |
چقندر کا شمار سرخ رنگ کی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ خون پیدا کرنے کے
لیے بہترین ہوتا ہے- اس کے جوس کو نکالنے کے بعد اس میں تھوڑا سا کالا نمک
اور چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کر لینے سے ایک جانب تو اس کا ذائقہ بہت
لذيذ ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی کی شمولیت سے اس کے فائدوں میں
بھی اضافہ ہو جاتا ہے- |
|
|
|
ٹماٹر اور گاجر کا جوس |
سبزیوں میں ٹماٹر کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہوتا
ہے لیکن اگر حاملہ خواتین کو گردوں کا کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے تو ان کے
خون کی مقدار میں اضافے کے لیے ٹماٹر اور گاجر کا جوس بہت مفید ثابت ہو
سکتا ہے- |
|
پالک اور پودینے کا جوس |
پالک اور پودینے کو مکس کر کے اسکو بلینڈ کر لیں اور اس
کے بعد اس میں حسب ذائقہ کالا نمک ملا لیں یہ فوری طور پر خون بڑھانے کے
لیۓ اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگرچہ اس کا ذائقہ بہت اچھا نہیں ہو گا مگر
اس کی تاثیر اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے- |
|
کیوی کا جوس |
کیوی اگرچہ بہت عام میسر نہیں ہوتا ہے مگر اس کا جوس بہت
فرحت بخش ہوتا ہے اس کو ایسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے جوس میں
تھوڑا کالا نمک شامل کر دینے سے اس کا ذائقہ اور بھی لذيذ ہو جاتا ہے۔ یہ
وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ خون کے نئے خلیات پیدا کرنے میں بہت
مددگار ثابت ہوتے ہیں- |
|
|
|
آلو بخارے اور خوبانی کا
جوس |
خشک خوبانی کے 3 سے 5 دانے لے لیں اور اس کے ساتھ خشک
آلو بخارے کے بھی 5 دانے لے لیں اور ان کو ایک گلاس پانی میں رات بھر کے
لیے بھگو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد صبح نہار منہ ان کی گھٹلیاں نکال کر بلینڈ
کر لیں اس میں حسب ذائقہ تھوڑی سی شہد شامل کر لیں اور یہ پی لیں اس سے جگر
کو تقویت ملتی ہے اور خون بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے- |
|
امید ہے یہ تمام جوسز ان تمام ماؤں کے لیۓ بہت مددگار
ثابت ہوں گے جو کہ حاملہ ہیں اور خون کی کمی کا شکار ہیں |