فاؤنٹین پین یا بال پوائنٹ بہتر کون، پہلی بار فاؤنٹین پین کے استعمال کے تجربات ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ کیسے بن گیا جانیں

image
 
انسان کی زندگی کے کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کا سامنا ہر انسان کو اپنی زندگی میں ضرور کرنا پڑتا ہے لیکن ان کو دہرانے کا وقت اور موقع اسی وقت ملتا ہے جب کہ کوئی دوسرا اس کو ہمارے سامنے دہراتا ہے تو پھر کڑی سے کڑی جڑ جاتی ہے اور ہر بندہ اپنے اپنے تجربات اس حوالے سے بیان کرنا شروع کر دیتا ہے-
 
ایسا ہی کچھ ٹوئٹر پر بھی ہوا جب کہ معروف تاریخ دان اور موسیقی کے شعبے میں تحقیق کرنے والی ڈاکٹر کیتھرین شو فیلڈ نے اپنے برطانوی فالورز سے اسکول لائف میں پہلے فاؤنٹین پین یا سیاہی والے پین کے استعمال کے حوالے سے تجربات کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا اب بھی لوگ اس پین کا استعمال کر رہے ہیں یا نہیں-
 
اگرچہ ان کا سوال برطانیہ کے فالورز کے لیے تھا مگر برصغیر پاک و ہند میں بھی موجود ان کے فالورز اس ٹرینڈ کو فالو کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے تجربات اور یاداشتیں بھی شئیر کر دیں-
 
میرا پہلا پین
اس حوالے سے اپنی یاداشتیں تحریر کرتے ہوئے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے سد آنند دھومے کا کہنا تھا کہ چھٹی کلاس میں پہنچنے کے بعد انہوں نے پہلا پین استعمال کیا جن میں پارکر پین، واٹر مین پین آج بھی ان کے پاس موجود ہیں- مگر انہوں نے ان کو سالوں سے دوبارہ استعمال نہیں کیا ہے-
 
image
 
بال پین استعمال کرنے پر پابندی
اسی حوالے سے ہندوستان سے تعلق رکھنے والی نشتھا گوتم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اسکول میں بال پین کے استعمال پر سختی سے پابندی تھی- انہوں نے بھی فانٹین پین کا استعمال مڈل اسکول سے شروع کیا تھا مگر اب بھی استادوں کی ڈانٹ کے زیر اثر لکھنے کے لیۓ فانٹین پین ہی استعمال کرتی ہیں-
 
پاکستان کا بہترین پین پیانو
پاکستان کے رہائشی ایک یوزر نے اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے پاکستان کا بہترین فاونٹین پین پیانو کو قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ چھٹی کلاس سے پاکستانی پیانو فاؤنٹین پین کا استعمال شروع کرتے ہیں خاص طور پر اردو لکھنے کے لیے تراشی ہوئی نب والا پیانو پین تھوڑا موٹا لکھتا ہے مگر تمام اساتذہ بہترین لکھائی کے لیے اسی کو تجویز کرتے تھے-
 
یونیفارم پر دھبے
فاؤنٹین پین کے استعمال کے حوالے سے نیپال کے ایک رہائشی ارجن کا یہ ماننا تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں یہ ایک طے شدہ قانون ہے کہ چھٹی کلاس کے بعد انک پین کا استعمال ہوگا جس کے بدلے میں یونیفارم پر سیاہی کے دھبے بننا ہر طالب علم کے لیے لازم ہو جاتے ہیں-
 
image
 
اچھی لکھائی فاؤنٹین پین ہی سے ممکن ہے
بال پوائنٹ اور فاؤنٹین پین کی اس جنگ میں ایک یوزر کا کہنا تھا کہ ان کے اسکول میں بال پوائنٹ کے استعمال پر سختی سے پابندی تھی جو کہ درست ہی تھی کیوں کہ بال پوائنٹ کی نوک پتلی ہوتی ہے اور بالکل سیدھی ہوتی ہے- جس کی وجہ سے لکھائی بننے کے بجائے بگڑ جاتی ہے جب کہ فاؤنٹین پین لکھائی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ہوتا ہے-
 
ان یوزرز کی طرح یقیناً آپ کے بھی فاؤنٹین پین کے حوالے سے کچھ نہ کچھ تجربات ضرور ہوں گے اپنے طالب علمی کے دور کے ان واقعات کو کمنٹ میں ہمارے ساتھ شئير کریں اور اس ٹرینڈ کا حصہ بن جائیں-
YOU MAY ALSO LIKE: