ان تصویروں کو دوسری بار دیکھنے پر کوئی پیسے خرچ نہیں ہوں گے، کچھ ایسی تصاویر جن کو ایک بار دیکھ کر سمجھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے

image
 
اکثر بڑے بوڑھوں کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ سنی سنائی پر یقین کرنے کے بجائے آنکھوں دیکھے پر یقین رکھو۔ مگر بعض اوقات ہماری نظر بھی ہمیں دھوکہ دے دیتی ہے اور جو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے درحقیقت وہ سچ نہیں ہوتا ہے۔ جب تک کہ ہم اس کو بار بار نہ دیکھ لیں ایسی ہی کچھ تصاویر آج ہم آپ کو دکھائیں گے جن کو پہلی نظر میں سمجھنا ناممکن ہے-
 
کمرے میں بھوت
نیند سے جب آنکھ کھلے تو انسان کے تمام حسیں مکمل طور پر بیدار نہیں ہوتی ہیں اور انسان کو الیوژن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اس تصویر کو بھی پہلی نظر میں دیکھنے پر یہی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی لاش دروازے سے لٹک رہی ہے جبکہ حقیقت میں یہ وہ کپڑے ہیں جو رات کو دروازے پر لٹکائے گئے ہیں-
image
 
سانپ نکل آئے تو ڈرنا تو بنتا ہے
سانپ کو دیکھ کر غیر ارادی طور پر ہمارے منہ سے چیخ نکل جاتی ہے اور ہم خود کو بچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں- ایسا ہی کچھ اس تصویر کے ساتھ بھی ہے مگر غور سے دیکھیں تو یہ سانپ نہیں بلکہ ایک خشک ڈنڈی ہے-
image
 
گاڑی بھالو کیسے چلا سکتے ہیں
اس تصویر کو دیکھ کر پہلی نظر میں یہی تاثر ہوتا ہے کہ گاڑی میں دو بھالو بیٹھ کر اس کو چلا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ آرام دہ کشن ہیں جو ڈرائیور کے آرام کے لیے لگائے گئے ہیں اور ان کا تعلق گاڑی چلانے سے قطعی نہیں ہے-
image
 
اس بنچ کو کیوں بنایا گیا ہوگا
 پارک میں بنچ بنانے کا مقصد اس کے اوپر بیٹھنا ہوتا ہے مگر یہ بنچ بیٹھنے کے لیے کس طرح استعمال ہو سکتی ہے- بار بار دیکھنے پر بھی یہ ایک سوالیہ نشان ہے اگر آپ کو کچھ سمجھ آئے تو بتائيے گا-
image
 
گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانے کا طریقہ یا کچھ اور
بعض اوقات واردات سے قبل جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کے لیے گاڑی کی نمبر پلیٹ پر کچھ ایسا لگا دیتے ہیں کہ ان کو پہچانا نہ جا سکے- مگر اس تصویر میں یہ کسی جرائم پیشہ فرد کی حرکت نہیں ہے بلکہ شہد کی مکھی کی ملکہ نے اس جگہ کو اپنا گھر بنانے کے لیے چن لیا ہے-
image
 
یہ کپڑے کوئی خریدنا پسند کرے گا
دکان دار اپنے سامان کے ڈسپلے کے لیے خوبصورت سے خوبصورت طریقے اختیار کرتے ہیں مگر یہ طریقہ گاہکوں کو متوجہ تو ضرور کر سکتا ہے مگر خریداری پر مجبور نہیں کر سکتا-
image
 
میرے بستر پر کون سو رہا ہے
اکثر صبح جلدی میں ہم اپنے بستر کو درست کیے بغیر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں مگر واپس آنے پر ایسا منظر دیکھ کر یہ ضرور سوچنے پر مجبورہو جاتے ہیں کہ ہمارے بستر پر کون سو رہا ہے- حقیقت میں یہ کوئی سو نہیں رہا بلکہ ہمارا لحاف اس طرح سے پڑی ہے۔ آپ میں سے کس کس کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے کمنٹ میں بتائيے گا ضرور-
image
 
کچھ منچلے ایسے بھی ہوتے ہیں
اس تصویر کو دیکھ کر کم از کم دو سے تین بار دیکھنے کے بعد ہی یہ سمجھ آتا ہے کہ یہ کسی ایسے من چلے کی بائک ہے جو کہ منفرد نظر آنا چاہتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: