|
|
شوگر ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت
پاکستان میں 38 سے 40 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں- اس سے زیادہ خطرناک
بات یہ ہے کہ 10 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ شوگر
جیسے موذی مرض کا شکار ہیں- |
|
ایک اندازے کے مطابق آنے والے چند سالوں میں شوگر سے متعلق یہ اعداد و شمار
دگنا یا اس سے زائد بھی ہوسکتے ہیں- اس لیے ضروری ہے ہم اس مرض پر نظر
رکھتے ہوئے آغاز میں ہی اس تشخیص کرلیں اور اس کو قابو میں رکھنے کے لیے
عملدرآمد شروع کردیں- |
|
ایسے افراد جن کے خاندان میں شوگر کا مرض موجود ہو انہیں چاہیے کہ وہ اپنی
شوگر بھی وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں- کیونکہ ایسے افراد کو یہ مرض لاحق
ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے- |
|
|
|
|
یہاں ہم آپ کے لیے ڈاکٹر صومیہ اقتدار کی ایک ایسی ویڈیو پیش کر رہے ہیں جس
میں شوگر کے مرض سے تمام اہم معلومات فراہم کر رہی ہیں- اس ویڈیو میں آپ کو
یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ گھر پر کیسے شوگر چیک کرسکتے ہیں اور شوگر چیک
کرنے کے دوران سامنے آنے والے نتائج کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ |
|
اس کے علاوہ ڈاکٹر صاحبہ یہ بھی بتارہی ہیں کون کونسے اوقات میں شوگر لازمی
چیک کرنی چاہیے اور ساتھ ہی ویڈیو کئی ایسے سوالات کے جوابات بھی موجود ہیں
جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہئیں کیونکہ یہ آگہی آپ کی زندگی کو محفوِظ بنا
سکتی ہے- |
|
|
|
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
|
|
بشکریہ: marham.pk |