میرے ﷲ برائی سے بچانا مجھ کونیک جو راہ ہو اس پہ چلانا مجھ کو

 تعلیم کسی بھی قوم کی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اور سماج کو طاقتور بنانے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ کرونا لاک ڈاؤن میں طلباء کا رزلٹ ایک ایسا مذاق ہے جو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔وزرا ء تعلیم نے کرونا لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے طلبا کو سقراط،ارسطو اور بو علی سینا بنا دیا، طلباء کو فارغ التحصیل گھروں میں بیٹھ کر ارباب اختیار نے 1100میں سے 1100اور کمزور ترین طلبا ء کو خود ساختہ33 فیصد نمبرز دے کر پاس کر کے ایک بند گلی میں جھونک دیا، جس سے صرف بے روزگاری اور مایوسی جنم لے گی،انسان کو انسان بنانے میں ریگولر تعلیم بہت ضروری ہے، آج ازسر نو سرسید احمد خان اور ان کے ستاروں کی ضرورت ہے جو طلبا ء کو دوبارہ روٹین پر لائیں، ٹائم ٹیبل کی ضرورت ہے، معاشرتی، اخلاقی، سماجی رولز اینڈ ریگولیشن کی ضرورت ہے،کرونا لاک ڈاؤن میں مالی مشکلات کے باعث بہت بڑی تعداد میں بچوں نے چائلڈ لیبر اختیار کر لی ہے۔ کئی نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنی اقتدار بھول رہے ہیں جب انسان برائی کا عادی ہوتا ہے تو اسے برائی، برائی نہیں لگتی۔ تعلیمی لاک ڈاؤن ایک ہفتہ سکول وکالج جانا اور ایک ہفتہ گھر میں آرام فرمانا، نوجوانوں کے پاس فراغت بہت ہے کرنے کو کچھ نہیں، کوئی تعمیری سوچ نہیں ہے۔ طلبا ء میں مایوسی اور ذہنی و جسمانی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے نہ کوئی کھیل کود، نہ ہی ورزش اور نہ ہی اخلاقی موٹی ویشن۔ ہماری پوری تعلیم اس وقت ہو گی جب ہماری تعلیم ہمارے ہاتھوں میں ہو گی۔ابن خلدون کی بات آج درست ثابت ہورہی ہے کہ اخلاقیات سے دور قومیں ترقی کی دوڑ میں بھی پیچھے رہ جاتی ہیں، انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج ہماری نوجوان نسل فارغ التحصیل رہنے کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ ان کے اندر سے شرم ختم ہو چکی ہے نہ والدین کا ادب اور نہ ہی اساتذہ کا احترام ان کے اندر رہ گیا ہے راتوں کو دیر سے سونا اور صبح دیر سے اٹھنا ان کا معمول بن چکا ہے حالانکہ اخلاقیات ہی انسان کو جانوروں سے الگ کرتی ہے اخلاق کے بغیر انسانوں کی جماعت حیوانوں کا ریوڑ ہے۔ وزراء تعلیم یاد رکھیں سرسید احمد خان اور ان کے ستاروں کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ قوت ہار جاتی ہے اور جذبے جیت جاتے ہیں۔میرے اﷲ برائی سے بچانا مجھ کونیک جو راہ ہو اس پہ چلانا مجھ کو۔

Raheel Qureshi
About the Author: Raheel Qureshi Read More Articles by Raheel Qureshi: 18 Articles with 14771 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.