خبردار ان تصویروں کو نہیں دیکھنا بلکہ ان کے پس منظر کو دیکھنا ہے، کچھ ایسی تصاویر جن کے پیچھے چھپا ہے کچھ بہت ہی خاص

image
 
بعض اوقات انسان بہت اہتمام سے اپنی تصویر کھنچواتا ہے۔ اس کا فوکس کسی اور طرف ہوتا ہے مگر جب تصویر سامنے آتی ہے تو سامنے کی چیز کے بجائے تصویر کا بیک گراؤنڈ ساری توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتا ہے- اس بیک گراؤنڈ کا منظر اتنا حیرت انگیز اور بے ساختہ ہوتا ہے کہ انسان اسی کی جانب دیکھتے رہنے پر مجبور ہو جاتا ہے
 
گھر آئے نئے مہمان کے بجائے میزبان کا غصہ دیکھیں
گھر میں کسی بھی نئے بچے کی پیدائش پر اس کے بڑے بہن بھائيوں کا جیلس ہونا ایک فطری عمل ہے- ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے نئے بچے نے ان سے اس کے ماں باپ چھین لیے ہیں- مگر اس تصویر میں غصے اور ناپسندیدگی کے جزبات جیسے بیک گراؤنڈ میں ظاہر ہو رہے ہیں وہ بہت حسین ہیں-
image
 
بار بار ہاتھ دھونے پر بھی جب ہاتھوں سے بو نہ جائے تو۔۔۔
 سامنے والے تینوں دوست کسی خاص جگہ پر اپنے ساتھ کے اس پل کو یادگار بنانے کے لیے سیلفی لے رہے ہیں- مگر یہ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ بیک گراؤنڈ میں موجود شخص اپنے ہاتھوں سے آنے والی بدبو سے کس حد تک پریشان تھا کہ اس نے ان کی سیلفی کو اپنے ایکسپریشن سے برباد کر ڈالا ہے-
image
 
فیملی فوٹو کو برباد کرنے والا شیطان
ہر خاندان میں ایسا کوئی نہ کوئی فرد ہوتا ہے جو کہ فیملی فوٹو میں شامل ضرور ہوتا ہے- مگر اس کی شرکت ایسے انداز میں ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی تصویر کو برباد کرکے سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے-
image
 
یہ کیا کھا رہا ہے
عام طور پر انسان کسی ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے اس وقت کو یادگار بنانے کے لیے تصویریں ضرور لیتا ہے- مگر پبلک مقامات پر آپ کی تصویر کے ساتھ دوسروں کی تصویر غیر ارادی طور پر شامل ہو جاتی ہے اور اگر ان کی تصویر ایسی ہو تو یادگار بھی ہو جاتی ہے- ویسے آپ بھی دیکھ کر بتائیں کہ یہ بندہ کھا کیا رہا ہے-
image
 
شادی خانہ آبادی اور تصویر بربادی
شادی کی اس سے بری تصویر آپ نے یقیناً پہلے نہ دیکھی ہوگی- جوڑے کے پیچھے موجود جوکر نما خاتون نے تصویر کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی-
image
 
ایسا بچپن کس کس کا تھا
بچپن میں ایسی تصویر کس کس نے بنوائی تھی اور اس کے بعد اپنے چھوٹے بھائی سے تصویر خراب کرنے پر جھگڑا بھی کیا ہوگا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: