پورے گھر کو سر پر اٹھا لیتی ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کی اکلوتی بہن کا گھر پر راج ہے

image
 
گھر کی رونق تو بہنوں سے ہوتی ہے۔۔۔اب چاہے بھائی اس بات کا دل سے اقرار کریں یا نا کریں لیکن سچ یہی ہے کہ ان کا اپنا دن بھی بہنوں کی وجہ سے ہی روشن ہوتا ہے۔۔۔اور پھر اگر ایک بہن ہو تو والدین کی لاڈلی تو وہ بہن ہی ہوتی ہے چاہے کتنا ہی زور لگا لیں۔۔۔ شوبز میں بھی کچھ ایسے بھائی ہیں جن کی ایک بہن ہے لیکن راج اسی کا چلتا ہے گھر میں
 
دانش نواز اور ان کی بہن
اداکار فرید نواز بلوچ کے گھر میں چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئے۔۔ فرید نواز بلوچ کو سب سے زیادہ محبت اپنی بیٹی انزلنا سے رہی اور وہ اپنے بھائیوں کی بھی لاڈلی ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ انزلنا سے جہاں محبت ہے وہیں اس کی ناراضگی کا خوف بھی رہتا ہے۔۔۔ دانش نواز کا کہنا ہے کہ انزلنا پورے گھر میں شور مچاتی ہے اور اس کے آنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اب کوئی گھر میں آگیا ہے۔۔۔ذرا ذرا سی بات پر ناراض بھی ہوجاتی ہے اور ذرا ذرا سی بات پر قہقہے بھی نکلتے ہیں تو رونق تو ہماری بہن سے ہی ہے۔۔۔
image
 
آغا علی اور ان کی بہن
اداکار آغا علی کی ایک ہی بہن ہے جو سب سے چھوٹی ہے۔۔۔ آغا کا کہنا ہے کہ ابو کے انتقال کے بعد ہمارے لئے تو وہ ایک چھوٹے بچے کی طرح ہی ہوگئی جس کی خواہشات کو پورا کرنا ہی ہمارا اولین فرض ہوتا ہے۔۔۔ سب کی لاڈلی بھی وہی ہے اور اس کے شور مچانے سے پتہ چلتا ہے کہ گھر میں کوئی رہتا ہے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری بہن ہمارے سارے ڈرامے اور شوز دیکھتی ہے۔۔۔تنقید بھی کرتی ہے اور بچوں کی طرح خوش بھی ہوتی ہے
image
 
شہزاد شیخ اور ان کی بہن
یوں تو شہزاد شیخ کی بہن مومل شیخ بھی انڈسٹری میں ہی ہیں لیکن شہزاد شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کے سارے فیصلوں میں مومل کی رائے بڑٰی اہم ہوتی ہے۔۔۔جب یہ گھر کی بیل بجاتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون آیا ہے۔۔۔والدین کی لاڈلی صرف مومل ہی ہے کیونکہ اس کی بات کے آگے وہ کسی کی نہیں سنتے اور اگر نا سنیں تو وہ زبردستی اپنی منوا کر ہی چھوڑتی ہے۔۔۔ مومل شیخ اس بات سے انکار کرتی ہیں لیکن پھر خود بھی ہنس پڑتی ہیں کیونکہ سچ سے کس طرح بھاگیں۔۔۔گھر میں شادی کے بعد بھی راج تو مومل کا ہی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: