اپنے ہی اسسٹنٹ کو گاڑی مار دی۔۔۔ اداکارائیں جو ڈرائیونگ کی بہت شوقین ہیں

image
 
ڈرائیونگ کے حوالے سے خواتین کو ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ وہ اچھی ڈرائیور نہیں ہوتیں۔۔۔کبھی خوف سے اور کبھی جذبات میں وہ اکثر گاڑی کو صحیح سے ہینڈل نہیں کر پاتیں۔۔۔لیکن کچھ خواتین بہت اچھی ڈرائیورز بھی ہوتی ہیں۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جو ڈرائیونگ کی بہت شوقین ہیں۔۔۔ان میں کچھ بہترین ڈرائیور ہیں اور کچھ کی ڈرائیونگ سے حقیقت میں ڈر لگتا ہے۔
 
حبا بخاری
 اداکارہ حبا بخاری ایک بہت اچھی اداکارہ تو ہیں لیکن وہ خود کو ایک بہترین ڈرائیور بھی مانتی ہیں۔۔۔ حبا کا کہنا ہے کہ ان کو ڈرائیونگ کی پہلی کلاس ان کے ابو نے دی لیکن کیونکہ حبا سڑکیں دیکھ کر بہت جذباتی ہوجاتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ بس ڈرائیونگ کرتی ہی جائیں، اس لئے لوگ ان کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کبھی کبھی گھبراتے بھی ہیں۔۔۔حبا کا کہنا ہے کہ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اتنی مگن ہوجاتی ہوں کہ جانا کہیں ہوتا ہے اور نکل کہیں اور جاتی ہوں۔۔۔ ایک بار انہیں اسلام آباد جانا تھا لاہور سے لیکن وہ وہاں پہنچیں اور پھر مری تک نکل گئیں۔۔۔پھر سوچا اب پہنچ گئی ہوں تو کھانا کھا کر ہی جاؤں گی۔۔۔اور پھر جب انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا تو وہ حیران ہی ہوگئیں کہ تم اتنی لمبی ڈرائیو پر کیوں نکل گئیں۔
image
 
ثمن انصاری
 ثمن انصاری ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن ایک وقت آیا تھا جب ان کی ڈرائیونگ نے انہیں ایک خوف میں مبتلا کردیا تھا۔۔۔ ایک شوٹ کے دوارن ڈرائیونگ کے سین پر ان کی گاڑی سے ایک حادثہ ہوا اور اسسٹنٹ کیمرہ مین تکلیف کا شکار ہوا۔۔۔ثمن کا کہنا تھا کہ یہ ان کی غلطی نہیں تھی لیکن عموماً خواتین پر کیونکہ یہ الزام ہے ۔۔۔اس لئے ثمن کو اس تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
image
 
عائشہ عمر
 اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر کو بھی ڈرائیونگ کا بہت شوق ہے۔۔۔بچپن سے انہوں نے اپنی امی کو اسکول کی وین چلاتے دیکھا اور پھر کیونکہ وہ پڑھائی میں اچھی تو تھیں ہی۔۔۔ انہوں نے اپنی محنت سے گاڑی بھی لی اور چلائی بھی۔۔۔ عائشہ کو لمبی ڈرائیو پر اپنے دوستوں کے ساتھ جانا پسند ہے اور جب ان کا حادثہ ہوا تو وہ ڈرائیور کی گاڑی چلانے کے انداز سے ہی سمجھ گئی تھیں کہ کوئی حادثہ ہو جائے گا۔ کیونکہ ان کو اس بات کی اچھی طرح سمجھ ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: