بہنوئی نے سالی کو فلموں میں بھیجا۔۔۔شوبز میں کامیاب ستاروں کو لانے والا کون تھا

image
 
کامیابی کے سفر کو پانے میں پہلی سیڑھی کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔۔۔ وہ پہلی سیڑھی کون بنتا ہے اس سے تو سب ہی انجان ہوتے ہیں لیکن کامیابی کی سند کو دیکھنے سب ہی جمع ہوجاتے ہیں۔۔۔ اکثر ستارے اپنی مرضی سے نہیں آتے لیکن پھر وہ شوبز کی دنیا سے دوستی کر لیتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے یہیں کے ہوجاتے ہیں۔۔۔
 
اداکارہ صائمہ کو کون لایا
لالی وڈ کی پنجابی اور اردو دونوں فلموں میں راج کرنے والی صائمہ نور کو آج کامیاب ترین ہیروئن مانا جاتا ہے۔۔۔ لیکن صائمہ اصل میں ہیں کون۔ لاہور کی غنچہ گل آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے حسین تھی۔۔۔ جب ملتان شفٹ ہوئے تو غنچہ گل کا بہنوئی اسے لاہور لے کر آیا ایک فلمساز سے ملوانے۔۔۔ اور یوں غنچہ گل بنیں صائمہ۔۔۔پہلی فلم ناکام ہوئی لیکن پھر سلطان راہی کے ساتھ انجمن کو ٹکر دینے کے لئے صائمہ نے اپنے پنجے گاڑ دیئے۔۔۔قریب تین سو فلمیں کیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج تک وہ اپنے بہنوئی کا احسان مانتی ہیں جنہوں نے انہیں اس انڈسٹری میں متعارف کروایا۔
image
 
اداکارہ نور کو کون لایا
 اداکارہ نور بچپن سے ہی اندسٹری میں آگئیں۔۔۔ان کے والد فلم انڈسٹری میں ہی تھے اور وہ اپنے والد کے ساتھ آتی بھی تھیں اسٹوڈیو۔۔۔ انہیں اس انڈسٹری میں متعارف ان کے اپنے والد نے ہی کروایا۔۔۔نور آج کل اس انڈسٹری کو چھوڑ چکی ہیں اور ایک نئی دنیا بسا چکی ہیں لیکن وہ اب بھی اپنے والد کو یاد کرکے افسردہ ہوجاتی ہیں جنہوں نے ان کی خواہش کو کبھی نہیں ٹالا اور کبھی کسی بات سے انکار نہیں کیا۔۔۔
image
 
اداکارہ لیلیٰ زبیری کو کون لایا
 اداکارہ لیلی زبیری کا تعلق ایک ملٹری فیملی سے تھا اور وہ باوجود باصلاحیت اور خوبصورت ہونے کے اس بارے میں سوچ نہیں سکتی تھیں کہ وہ انڈسٹری میں کام کریں۔۔۔ لیکن ان کو دیکھتے ہی اسکرین کا حصہ بنانے والے تھے کاظم پاشا۔۔۔جنہوں نے اور بھی کئی نام متعارف کروائے۔۔۔کاظم پاشا نے کوئٹہ سینٹر سے اس خوبصورت لڑکی کو اپنے ڈرامے میں متعارف کروایا اور چھوٹی سی لیلیٰ زبیری ایک دن کامیاب ترین اداکارہ بنیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: