اس کے دروازے چھوٹے قد کے حساب سے بنائے گئے تھے… وادی ہنزہ میں موجود گلمت گوجال کا صدیوں پرانا تاریخی گھر

وادی ہنزہ میں ایک بہت قدیم گھر ہے۔ اس گھر کے نگہبان دیدار کریم دیوان اور ان کی اہلیہ حسینہ جبین کو یہ گھر اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں ملا تھا۔ اسے 'اولڈ ہاؤس گلمت' کہا جاتا ہے۔ اس گھر کے رکھوالوں کا دعویٰ ہے کہ یہ صدیوں پرانا گھر ہے۔ اس کے دروازے چھوٹے قد کے حساب سے بنائے گئے تھے۔ اس کی وجہ گھر کی تعظیم کو قرار دیا جاتا ہے۔
 
image
اس گھر کے چھوٹے دروازوں کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ علاقے میں ٹھنڈ زیادہ ہوتی ہے اس سے بچاؤ میں یہ مدد دیتے ہیں۔
 
image
اس گھر کے اندر استعمال کی مختلف چیزوں کو آرائشی اشیا کے طور پر رکھا گیا ہے۔
 
image
گھر میں رکھی گئی اشیا میں دستکاری کے آلات، قالین، پانی اور سالن کے برتن جب کہ لسی بنانے کے مٹکے بھی شامل ہیں۔
 
image
متعدد اشیا پر ان کے نام بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔
 
image
اس گھر میں استعمال ہونے والی لکڑی اور اس پر کی گئی کشیدہ کاری کے بارے میں بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ صدیوں پرانی ہے۔
 
image
گھر میں مقامی ثقافتی اشیا بھی نظر آتی ہیں۔
 
image
دیوار پر لٹکی قالین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھی ایک صدی پرانی ہے۔
 
image
ایک دیوار پر یاک کی دم بھی لٹکائی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے گزرے وقتوں میں صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
 
image
گلمت میں پاکستان کا قومی جانور مارخور بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ شکار کیے گئے مار خور کے سینگ بطور 'ٹرافی' گھروں میں آویزاں کیے جاتے ہیں۔ اس گھر میں بھی پرانے زمانے کے سینگ دیوار پر لگائے گئے ہیں۔
 
image
گھر کی بناوٹ اور آرائش سے اس کے قدیم ہونے کی واضح جھلک نظر آتی ہے۔
 
Partner Content: VOA Urdu
YOU MAY ALSO LIKE: