بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو، ہم دعویٰ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ذہین سے ذہین انسان بھی ان تصاویر کو ایک بار دیکھ کر نہیں سمجھ سکتا

کہاوت ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کیا کرو اگر یقین کرنا ہے تو آنکھوں دیکھے پر ہی یقین رکھا کرو۔ بڑے بوڑھوں کی اس کہاوت کے پیچھے یہ بات ہوگی کہ انسان جو آنکھوں سے دیکھتا ہے وہی سچ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس پر یقین رکھنا چاہیے- مگر بعض اوقات انسان کی یہ دو آنکھیں اس طرح دھوکے میں مبتلا کر دیتی ہیں کہ وہ آنکھیں ملنے پر مجبور ہو جاتا ہے ایسی ہی کچھ تصاویر آج آپ کو دکھائيں گے-
 
image
ثابت چکن اوروہ بھی اس مہنگائی کے عالم میں منہ میں پانی آنا تو بنتا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
image
دنیا میں کیا دوبارہ سے ڈائنو سار کے بہت سارے بچے نکل آئے؟
 
image
سڑک کنارے مفت میں شوارما ملے تو کون کون کھانا پسند کرے گا؟
 
image
راستے میں کہیں روٹی کا ٹکڑا نظر آئے تو اٹھا کر سائڈ پر رکھ دیں مگر کیا واقعی یہ روٹی کا ٹکڑا ہے؟
 
image
چاند اترا زمین کو شائد اسی کو کہتے ہیں مگر ذرا چاند کو غور سے تو دیکھیں-
 
image
ڈریگن پر سواری کرنے والے بہادر کو سات سلام مگر غور سے دیکھ کر اس کی بہادری پر شاباشی تو دے دیں-
 
image
اتنے بڑے منہ والی بطخ کو دیکھ کر ڈر تو لگتا ہے مگر ڈرنے سے قبل ایک بار اس کو دیکھ تو لیں-
 
image
جب امی پورا تھان سستا لے آئیں تو ایسا ہی ہوتا ہے اس تصویر میں ایک کرسی چھپی ہے ذرا ڈھونڈ کر تو بتائيں-
 
اگر آپ اپنے دوستوں کو بھی ان تصاویر سے کنفیوز کرنا چاہتے ہیں تو ان کو یہ آرٹیکل شئیر ضرور کریں -
YOU MAY ALSO LIKE: