ڈینگی سے محفوظ رہنا ہے تو ان سستی اشیا کو خاص طریقے سے جسم پر لگائیں اور مچھر دور بھگائیں

image
 
ابھی ہمارا ملک کرونا کے نقصانات کو ہی پورا کر رہا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں ڈینگی کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے- مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والا ڈینگی وائرس بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے-
 
جس طرح کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ماسک اور سینی ٹائزر مارکیٹ میں نایاب ہو گئے تھے اسی طرح ڈینگی کے پھیلاؤ کے بعد مچھر مارنے والے اور مچھر دور بھگانے والے کیمیکلز موپسل وغیرہ کی بلیک میں فروخت نے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے- اس کے علاوہ ان کے زہریلے اثرات بچوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں-
 
اس حوالے سےآج ہم آپ کو گھر پر ہی انتہائي کم قیمت ایسے لوشن بنانے کی ترکیب بتائیں گے جن کو جلد پر لگانے سے مچھر آپ سے دور رہنے پر مجبور ہو جائیں گے اور آپ ڈينگی سے محفوظ رہ سکیں گے اس کے علاوہ ان کے زہریلے اثرات بھی نہیں ہوتے ہیں-
 
لیمن یوکلپٹس آئل
لیمن یوکلپٹس آئل میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو مچھروں کو دور بھگاتے ہیں اس کی تیاری کے لیے مارکیٹ میں آسانی سے لیمن یوکلپٹس آئل اور ناریل کا تیل مل سکتا ہے- اس کے لیے دس ملی لیٹر لیمن یوکلپٹس آئل لے لیں اور اس کو 90 ملی لیٹر ناریل کے تیل میں ملا لیں آمیزے کو اچھی طرح ہلا لیں اور جلد پر لگائیں- اس کی خوشبو متاثر کن ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جلد کے لیے بھی مفید ہونے کے ساتھ مچھروں کو دور بھگاتا ہے-
image
 
پودینے کا تیل اور ناریل کا تیل
اس لوشن کی تیاری کے لیے بارہ قطرے پودینے کا تیل لے لیں اور اس کو 30 ملی لیٹر ناریل کے تیل میں شامل کر لیں اور اس کو کسی اسپرے والی باتل میں ڈال ہیں اس کوجسم کے کھلے حصوں میں لگا لیں اور خود کو مچھروں سے محفوظ رکھیں-
image
 
نیم کا تیل اور ناریل کا تیل
نیم کا تیل جلد کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ہوتا ہے مگر مچھروں کو دور بھگانے کے لیے دس قطرے نیم کے تیل کے 30 ملی لیٹر ناریل کے تیل میں شامل کر دیں اور اس کو جلد پر لگائیں اس سے ایک جانب تو جلد پر کسی قسم کا انفیکشن نہیں ہو گا اور مچھر بھی کاٹ نہیں سکیں گے-
image
 
لہسن کا اسپرے
لہسن ویسے تو کئی حوالوں سے صحت کے لیۓ مفید ہے مگر اس کا اسپرے مچھر دور بھگانے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے لیے چھ سے سات لہسن کی پھانکیں لے لیں اور ان کو پیس کو ان پر زیتون کے تیل کی ایک چمچ شامل کر لیں اس کو رات بھر اسی حالت میں رہنے دیں اور صبح اٹھ کر لہسن کو نچوڑ لیں- اس کے بعد دو کپ پانی اور ایک چمچ لیموں کے رس میں لہسن کے اس رس کو شامل کر کے اس کو کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں بوقت ضرورت یہ اسپرے مچھر دور بھگانے میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: