جے ڈاٹ فریگرینسز کی جانب سے تخلیق کردہ ستارے اور خوشبوؤں کا بہترین امتزاج

image
 
جے فریگرینسز نے معروف ڈرامہ سیریل ارطغل غازی سے تعلق رکھنے والے ترکی کے سپر اسٹارز Cengiz Coskunاور Nurettin Sonmezجنہیں لوگ ترگت اور بامسی کے نام سے جانتے ہیں ، ان کے اعزاز میں گورنر ہاؤس کراچی کے تاریخی مقام پر ستاروں پر مشتمل ایک شام کا انعقاد کیا۔ تقریب کا اہتمام ترکی کی تھیم پر رکھا گیا جس کی میزبانی اداکار اور گلو کار ٹیپو شریف نے کی۔
 
جے ڈاٹ اور المیرا کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل حامد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترکی کے دونوں بڑے ستاروں کے اشتراک سے اس مخصوص خوشبو کی رونمائی یقیناً جرات مندانہ اقدام تھا لیکن اس نے پاکستان ترکی کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ساتھ ہی یہ ہمارے برانڈ J. Fragrancesکیلئے بہت بڑا موقع تھا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات کے ساتھ مل کر اپنے بین الاقوامی فٹ پرنٹ کو قائم کریں ۔
 
سوال جواب کے سیشن میں اداکار Cengiz Coskunکا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا زبردست تجربہ رہا ہے کیونکہ انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے بے پناہ محبت اور مہمان نوازی ملی۔ اسی طرح Nurettin Sonmez نے پاکستانی عوام کی جانب سے ارطغل غازی میں بامسی کے کردار کیلئے ملنے والی محبت اور تعریف کی وجہ سے اس دورے کو اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں سب بہترین اور یادگار دورہ قرار دیا ہے۔
 
image
 
اس تقریب کی خاص بات معروف مسٹری پرفارمر شہیر خان کی جانب سے ترکی کے اداکاروں کا چہرہ شناسی کا سیشن تھا۔ جس شخص نے ہمارے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ماہرہ خان، وسیم اکرم اور ہمایوں سعید جیسی دیگر مشہور و معروف شخصیات کے ذہن کو پڑھا ، نے اس تقریب میں موجود مہمانوں میں اپنی شاندار مہارت سے تجسس پیدا کیا۔ ٹیم Takell PRکے زیر انتظام اس تقریب میں شوبز، میڈیا، سیاسی اور سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
 
J.کا جنید جمشید نے 2002میں ملبوسات کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے آغاز کیا۔ جو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور جنوبی افریقہ سمیت 30سے زائد بین الاقوامی ممالک میں آؤٹ لیٹس کے ساتھ پھیل چکا ہے۔ جبکہ پاکستان بھر میں 100سے زائد آؤٹ لیٹس کا نیٹ ورک موجود ہے۔ جیسا کہ J. Fragrances نے اندازہ لگایا WarriorاورDefender کا آغاز بین الاقوامی سطح پر پہنچا حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ دونوں خوشبوئیں جو ترکی کی دو بڑی مشہور شخصیات Cengiz Coskunاور Nurettin Sonmez کے اشتراک سے بنائی گئیں تھیں، جو اپنی منفرد پیکیجنگ اور زبردست خوشبو کے ساتھ فوری طور پر مقبول ہوگئیں۔ J. Fragrancesکی بطور برانڈ پاکستان میں سال کی سب سے بڑی لانچ قرار دیا گیا ہے ۔
 
J.نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ پروموشنل مواقع کو بڑھانے کیلئے Cengiz Coskunاور Nurettin Sonmezکو پاکستان لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ ترکی کی دونوں بڑی مشہور شخصیات کو پاکستان لانا J. Fragrances کیلئے ایک برانڈ کے طور پر بڑی تشہیر سے بڑھ کر تھا، اس نے پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔
 
image
 
J. نے دونوں خوشبوؤں کیلئے دو اہم اور منفرد کمرشلز Warriorاور Defenderبنائے ہیں جس میں Cengiz Coskunاور Nurettin Sonmezشامل ہیں۔ صرف ڈی وی سی ہی پاکستان میں مارکیٹنگ کے شعبہ میں ایک بڑا قدم ہے۔ جب اس کے پرومو ریلیز کئے گئے تو ارطغل غازی کے شائقین کو یہ تاثر ملا کہ شاید ایک نیا سیریل پیش کیا جانے والا ہے جس نے تجسس میں مزید اضافہ کیا۔
 
Cengiz Coskunکا کہنا تھاکہ یہ ایک دلچسپ شوٹ تھا کیونکہ حقیقت میں ایسا محسوص ہو رہا تھا کہ جیسے ہم ایک نئے سیریل کی شوٹنگ کر رہے ہوں، لیکن کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکے گا کہ یہ پرفیوم کی اشتہاری مہم کیلئے ہے اور یہ اس کا بہترین حصہ تھا۔ انہوں نے اس تعاون کو حیرت انگیز تجربہ قرار دیا۔ Warriorخوشبو اپنی منفرد پیکیجنگ اور انوکھی خوشبو کے باعث بے حد مقبول ہو رہا ہے۔ ٹکڑوں کو جمع کرنے اور پھر اسے ایک شو پیس کے طور پر پیش کرنے کے قابل ہونے پر اس کی فنکارہ قدر ظاہر کرتی ہے۔ دونوں خوشبوئیں اور ان کی منفرد پیکیجنگ اس کی شخصیت اور کردار کے شاندار طریقے کو ظاہر کرتا ہے۔
 
Defenderخوشبو نے بھی پیروی کرتے ہوئے کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا۔ اس نے وہی شخصیت اپنائی جس کیلئے Nurettin Sonmezجانے جاتے ہیں۔ شوٹ اور خوشبو کے بارے میں بتاتے ہوئے Nurettin Sonmezنے کہا کہ مجھے خوشبو بہت پسند آئی، یہ میری توقعات سے بڑھ کر تھی۔ اس کی پیکیجنگ بھی بہت زبردست کی گئی ہے، ہم نے جس پرومو کو شوٹ کیا وہ پرفیوم کو مکمل طور پر متعارف کرانے کا بہترین طریقہ تھا اور اسے شوٹ کرنا یقینا پر لطف تجربہ تھا۔ اس اشتراک کے بہترین نتائج پر بہت خوش ہوں۔
 
image
 
مجموعی طور پر یہ ایک کامیاب اشتراک کا اور بحیثیت قوم پاکستان کیلئے سب سے بڑی کامیابی تھی، بین الاقوامی شناخت کی بدولت J.کو مختلف قابل ذکر متاثر کن آؤٹ لیٹس سے ملی۔ J. کو اس نمایاں سنگ میل حاصل کرنے پر فخر ہے اور اس کا مقصد مستقبل میں مزید تعاون کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: