آج کے امیر کل غریب بھی تھے، مشہور شخصیات نے اپنی شادی کے موقع پر ایسا کونسا لباس پہنا جس کو آج کوئی بھی پہننے کو تیار نہ ہو

image
 
حالیہ دور میں شادی اور ماضی میں ہونے والی شادیوں کو اگر دیکھا جائے تو ہر وقت شادی انسان کی زندگی کا وہ موقع رہا ہے جب کہ وہ اس دن کے حوالے سے خاص اہتمام کرتا ہے۔ اپنی طاقت سے بڑھ کر دولہا دلہن کے ملبوسات کا انتظام کیا جاتا ہے اور یہی کوشش کی جاتی ہے کہ اس دن سب سے خوب تر نظر آئیں-مگر یاد ماضی عذاب اس وقت بن جاتی ہے جب انسان کی کچھ ایسی تصاویر اس کے سامنے آجاتی ہیں جن کو دیکھ کر اپنی غربت کے دن یاد آجاتے ہیں۔ امیر بننے کے لیے جائز اور نہ جائز ہر طرح کے ذرائع استعمال کر کے کامیاب ترین نظر آنے والے یہ سیاست دان اپنی شادی کے دن کیسے کپڑے پہن کر تیار ہوئے تھے اس کے متعلق آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
نواز شریف
نواز شریف کے خاندان کا شمار پاکستان کے امیر ترین گھرانوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں ان کے بھائی شہباز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک محنت کش انسان تھے اور ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے- جبکہ انہی کے حوالے سے نواز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک اسٹیل مل کے مالک تھے ان میں سے سچ کون بول رہا ہے اللہ ہی جانتا ہے- مگر کچھ تصاویر بھی سچ بولتی ہیں جو کہ آج ہم آپ کو دکھائیں گے جن کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کر لیں کہ اپنی شادی کے موقع پر عام سے لباس میں نظر آنے والے یہ افراد آج جوتا بھی مہنگے برانڈ کا ہی پہنتے ہیں جس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے-
image
 
آصف علی زرداری
آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی شادی اپنے وقت کی ایک مقبول ترین شادی تھی جس میں ہر انسان دولہے کو دیکھنے کا خواہشمند تھا- مگر اس موقع پر آصف علی زرداری کا انتخاب کیا تھا اس کو آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا آج کے آصف علی زرداری اور کل کے آصف علی زرداری کے لباس میں کیا فرق ہے-
image
 
فاروق ستار
متحدہ قومی مومنٹ نے اپنے عروج کے دور میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کی جماعت ہے اور انہوں نے غریب لوگوں کو اقتدار کی مسند پر بٹھا دیا ان کی بات کچھ ایسی غلط بھی نہ تھی- ڈاکٹر فاروق ستار کی شادی کی یہ تصویر اسی بات کا ثبوت ہے-
image
 
مریم نواز
مریم نواز کا شمار پاکستان کی ان خوش لباس سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کے ہاتھ میں پکڑا پرس ہی لاکھوں کی مالیت کا ہوتا ہے- ان کے سر سے لے کر پیر تک لباس میں شامل ہر چیز مہنگی ترین ہوتی ہے- مگر اپنی شادی پر ان کے اور کیپٹن صفدر کا لباس تو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے-
image
 
پرویز مشرف
پرویز مشرف کی جائیداد اور دولت کے بارے میں اکثر افراد انتہائی متنازعہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں مگر پرویز مشرف نے اپنی شادی پر کیا پہنا تھا اس کو بھی آپ خود دیکھ لیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: