یہ موقع آپ کو دوبارہ کبھی نہیں ملے گا، خوش قسمت ترین لمحات میں لی گئی چند انوکھی تصاویر جو اچانک وجود میں آئیں

ایک دلچسپ تصویر کے لیے ہمیں باقاعدہ ہمیں فوٹوگرافر بننے کی ضرورت نہیں ہوتی بس صرف قسمت اور متاثر کن نظارہ چاہیے ہوتا ہے- بعض اوقات ہمارے ارگرد کئی ایسے نظارے اچانک وجود میں آجاتے ہیں جنہیں اگر فوراً کیمرے میں قید کرلیا جائے تو ایک دلچسپ تصویر وجود میں آسکتی ہے- ایسے ہی خوش قسمت ترین لمحات میں لی گئی چند تصاویر ہم یہاں آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں-
 
image
ہوٹل کے کمرے میں موجود آئینہ جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی آنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے-
 
image
عین اس وقت یہ تصویر کھینچی گئی جب غبارہ پھٹ رہا تھا اور ایسے لمحات کم ہی کیمرے میں قید ہوتے ہیں-
 
image
کیا آپ اس بلی کو دیکھ کر آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ الٹی سے سیدھی ہو رہی ہے یا پھر سیدھی سے الٹی؟
 
image
کپڑوں سے بھری ٹوکری کا سایہ جو کسی انسانی شکل کو ظاہر کرتا ہے-
 
image
سان فرانسسکو کی یہ تصویر حقیقی ہے دراصل تصویر کھینچتے ہوئے اچانک موبائل میسج کی وجہ سے وائبریٹ ہونے لگا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے-
 
image
کھڑکی سے آتی سورج کی روشنی جو تلوار کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے-
 
image
کتا وہ بھی انسانی جسم کے ساتھ٬ یقیناً ایسا ممکن نہیں ہے یہ صرف حادثاتی طور کیمرے میں قید ہونے والا لمحہ ہے-
 
image
اس تصویر میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ یہ تمام قطرے ایک ہی صف میں ہیں-
 
image
شیشے کی نئی عمارت سے پرانی پتھر کی عمارت پر پڑتی سورج کی روشنی جو عجیب ہی منظر پیش کر رہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: