پاکستان میچ کیا ہارا بچوں کے آنسو نا تھمے۔۔۔بھارت نے ننھے ابراہیم کی ویڈیو کو سب سے زیادہ شیئر کیا

image
 
کرکٹ سے بچوں اور بڑوں سب کا ہی لگاؤ اتنا شدید ہوتا ہے کہ پھر گھر کی خواتین کو بھی اس کا حصہ بننا ہی پڑتا ہے ۔۔۔ اس بار ٹی ٹوٹئنٹی کپ میں پاکستان نے اتنی شاندار پرفارمنس دی کہ ہر ایک کی امید بندھ گئی تھی کہ چاہے آسٹریلیا کتنی ہی طاقتور ہو لیکن پاکستان اسے ہرا کر فائنل میں آجائے گا۔۔۔
 
مقابلہ بھی بہت اچھا جا رہا تھا اور کہیں سے بھی یہ آثار نہیں تھے کہ کچھ برا ہوجائے گا۔۔۔ آسٹریلیا بھی جان مار رہی تھی لیکن پھر ایک کے بعد ایک کچھ ایسی باتیں ہوئیں جس نے پاکستان کو سیمی فائنل سے جانے پر مجبور کردیا۔۔۔ان میں سے ایک تھا حسن علی کے ہاتھ سے کیچ کا چھوٹ جانا۔۔۔
 
image
 
جب پاکستان ہارا تو ہر طرف آنسوؤں کی برسات تھی۔۔۔اور ان میں سے ایک آواز ابراہیم کی بھی تھی۔۔۔ یہ اتفاقیہ بنائی جانے والی ویڈیو جس میں ابراہیم پھوٹ پھوٹ کر رورہے تھے اور حسن علی سے شکایات کر رہے تھے کہ نا وہ وائٹ بال کرواتے، نا وہ کیچ چھوڑتے اور پاکستان نہیں ہارتا۔۔۔
 
 
اس ویڈیو کو آسٹریلیا اور انڈیا میں بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا اور اب یہ بچہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں وائرل ہوچکا ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: