لاہور کی خواتین اپنے حسن کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔۔۔۔ڈاکٹر شائستہ لودھی لاہور میں کیا کر رہی ہیں

image
 
سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس کا سب سے پہلا اعلان ہی پنجاب میں ہوتا ہے ۔۔۔ ٹھنڈ آتے ہی جہاں انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام ہوتا ہے وہیں جلد سے جڑے مسائل بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔۔۔ خواتین اپنی جلد، اپنی عمر، اپنے موٹاپے اور اپنے حسن کی وجہ سے اکثر پریشان رہتی ہیں اور مختلف علاج اور ٹوٹکوں پر انحصار کرنے لگتی ہیں۔۔۔
 
مشہور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کراچی میں تین کامیاب ترین کلینکس کرنے کے بعد لاہور میں بھی اپنی کلینکس شروع کردیں اور اب تیرہ اور چودہ نومبر کو خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اپوائمنٹس لینی شروع کردیں۔۔
 
شوبز کے کئی افراد نے ڈاکٹر شائستہ لودھی سے اپنا علاج کروایا اور پچھلے دنوں مشہور اداکارہ سارہ خان کو بھی ان کے کلینک میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر سے فٹ ہونے کے لئے جا رہی ہیں اور ٹریٹمنٹس لے رہی ہیں۔۔۔ ہمیمہ ملک، حرا مانی، فریدہ شبیر، ہمایوں سعید، مومل خالد، سنگیتا، اور کئی لوگ ان کے کلینکس پر ہی نظر آتے ہیں اور پھر شوبز کی دنیا پر راج بھی کرتے ہیں۔۔۔
 
image
 
لاہور کی کلینک کے حوالے سے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا کام صرف کراچی سینٹر تک ہو۔۔۔ لاہور میں وہ بہت سارے ایسے مسائل دیکھتی ہیں جن پر کام کرنا ضروری تھا۔۔۔ کیل مہاسے، جھائیاں، وقت سے پہلے عمر کا آجانا، چہرے کا لٹک جانا، آنکھوں کے گرد حلقے۔۔۔ اور وہ اپنی بہترین ٹیم اور بہترین مشینوں کے ساتھ اس وقت لاہور میں کلینک کرنے آچکی ہیں۔
 
لاہور پہنچتے ہی انہیں اے پلس کی مارننگ شو ہوسٹ جگن کاظم نے اپنے شو میں بلایا اور ان کے ساتھ ان کی زندگی کے حوالے سے اور کام کے حوالے سے بہت ساری باتیں کیں جو ہفتہ کو نشر کی جائیں گی۔۔۔ اس شو میں انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کی پراڈکٹس پر بھی بات کی۔۔۔ بڑے بیٹے شافع واحدی ایس ایل بیسکس کا بزنس چلا رہے ہیں جو آرگینک پراڈکٹس ہیں اور جلد کے لئے بہت بہترین ہیں۔۔۔ جبکہ دوسرے بیٹے فائز واحدی ایس ایل نیچرلز کو مارکیٹ میں لائے ہیں جس میں موٹا پا کم کرنے والی چائے، جلد کو بہتر بنانے والی چائے اور خالص شہد شامل ہیں۔۔۔
 
 
ڈاکٹر شائستہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں رہنے والی خواتین نے مجھے بہت پیار دیا ہے اور امید ہے کہ یہ پیار ہمیشہ بنا رہے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE: