میں اس کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ تنہا نہیں ہے مگر ڈاکٹرز نے ملنے سے منع کر دیا تھا، اس وقت میں شوہر نے ایسا کیا کردیا جس نے بیوی کو نئی زندگی دے ڈالی

image
 
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو اپنے اندر اتنی طاقت رکھتا ہے جو کہ بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔ محبت مرتے ہوئے انسان کو بھی دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا سکتا ہے۔ جب کسی کو یہ پتہ ہو کہ کوئی اس کے لیے دعا گو ہے تو پھر بیماری سے لڑنے کی طاقت مل جاتی ہے اور انسان اسی جذبے کے تحت موت کو بھی ہرا کو دوبارہ زندگی کی ڈور تھام لیتا ہے -
 
ایسا ہی کچھ فلوریڈا کی رہائشی ڈونا کرین کے ساتھ ہوا جو اس سال اگست میں کرونا کے وائرس سے اس بری طرح متاثر ہوئيں کہ ان کے پھپھڑوں میں ڈبل نمونیا کے اثر کے سبب کام کرنا چھوڑ دیا اور ڈاکٹرز کو ان کو آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑا-
 
کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کے سبب اور آئی سی یو میں چلے جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کے گھر والوں کو ان سے ملنے سے روک دیا- ڈونا کا یہ کہنا تھا کہ یہ بد ترین وقت تھا جب کہ آپ اپنے طور پر سانس لینے کے بھی قابل نہ رہیں۔ اس کے بعد آئی سی یو کی تنہائی انسان کو وقت سے پہلے ہی مار ڈالتی ہے جب کہ اس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اس کے پیارے بھی اس کے پاس نہیں ہوتے ہیں-
 
image
 
پل پل موت کا شکنجہ انسان کو گھیر لیتا ہے اور ایسے وقت میں کسی پیارے کے ساتھ کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہوتی ہے اسی بات کو سمجھتے ہوئے ڈونا کے شوہر گیری بہت پریشان تھے- ایک جانب تو ڈونا کی بگڑتی حالت اور اس کے ساتھ اس کی تنہائی کے خیال نے ان کو توڑ رکھا تھا-
 
ایسے وقت میں مستقبل صرف تاریکی کے سوا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ہر ہر لمحہ کسی ناگہانی کا خیال انسان کو تڑپا کر رکھ دیتا ہے۔ ڈاکٹر سے جب بھی رابطہ کیا جائے وہ صرف مریض کی حالت کے بارے میں بتاتے ہیں۔
 
گیری اس موقع پر اپنی بیوی ڈونا کے پاس رہنا چاہتا تھا اس کو اپنی محبت کا احساس دلانا چاہتا تھا اس کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ اس کے لیے کتنی ضروری ہے اس کے لیے اس نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈا- اس نے کچھ سامان لیا اور اس کی مدد سے ایک بورڈ تیار کیا جس پر اس نے آئی لو یو لکھا-
 
ڈونا ہسپتال کی دسویں منزل میں تھیں جس کی ایک کھڑکی پارکنگ میں کھلتی تھی اور ڈونا اپنے بستر پر لیٹے لیٹے بھی اس پارکنگ کو دیکھ سکتی تھی۔ گیری اپنے بنائے ہوئے آئی لو یو کے سائن کے ساتھ اس کھڑکی کے سامنے پارکنگ میں کھڑا ہو گیا-
 
 
جہاں سے ڈونا یہ دیکھ سکتی تھی کہ گیری اس کھڑکی کے سامنے پارکنگ میں اپنی محبت کے اظہار کے ساتھ اس کے لیے کھڑا ہوا۔ گیری کا یہ سفر پورے دس دن جاری رہا دس دن تک ڈونا آئی سی یو میں زندگی کی جنگ لڑتی رہی اور گیری اس جنگ میں اس کے ساتھ پارکنگ میں آئی لو یو کے بورڈ کے ساتھ کھڑا رہا -
 
ڈونا کا کہنا تھا کہ اس کی جب بھی آنکھ کھلتی وہ دیکھتی کہ گیری وہاں کھڑا ہے اس سے اس کو ہمت اور حوصلہ ملتا اور وہ خود سے یہی کہتی کہ اس نے زندہ رہنا ہے اس نے گیری کے لیے خود کو ہمت دینی ہے-
 
خوش قسمتی سے دو ہفتوں بعد ڈونا کرونا وائرس کو شکست دے کر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئی اس نے موت کو ہرا دیا اور اس کا سارا کریڈٹ وہ اپنے شوہر کو دیتی ہے جس کی محبت نے اس کے اندر اس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کیا-
 
یہ جوڑا جلد ہی اپنی بیٹی کے اس دنیا میں آنے والے بچے کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈونا خوش ہیں کہ وہ اس قابل ہو سکیں کہ اپنی زندگی کی اس سے سے بڑي خوشی کو دیکھنے کے قابل ہو سکیں سچ ہے محبت سب سے بڑی طاقت ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: