|
|
صبح کے ناشتے میں کچھ افراد جو انڈہ کھانا پسند نہیں
کرتے ہیں وہ ڈبل روٹی پر جیم جیلی اور مکھن لگا کر کھاتے ہیں جلد اور ریڈی
میڈ ہونے کی وجہ سے یہ ناشتہ آسان بھی ہوتا ہے اور پراٹھے اور انڈے کے
بھاری پن سے بھی دور ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے شوقین افراد بھی اس کو ایک
بہترین ناشتہ سمجھتے ہیں- مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ جام جیلی صرف کھانے کے
لیے ہی استعمال نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس کے کچھ ایسے استعمال بھی ہیں جن کے
بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں- آج اس حوالے سے کچھ انوکھے استعمال کے بارے
میں ہم آپ کو بتائيں گے- |
|
اسٹرابیری جیم رنگت بہتر
بنائے |
اسٹرابیری کا استعمال بہت ساری خوبصورتی بڑھانے والی
پراڈکٹ میں کیا جاتا ہے جو انتہائی مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں لیکن ان کے
مقابلے میں جیم کو بطور ماسک لگانا جلد کو وہی فائدے دے سکتا ہے- جو کہ یہ
مہنگے پراڈکٹ دیتے ہیں اور اس کے حاصل ہونے والے فوائد بھی متاثر کن ہوتے
ہیں- |
|
طریقہ کار |
ایک چمچ جیم لے لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کراس
کو اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ وہ ایک کریم کی شکل اختیار کر لے- اس کے
بعد اس کو چہرے پر لگا لیں کچھ دیر تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد
تازہ صاف پانی سے اس کو دھو لیں۔ |
|
|
|
فوائد |
اسٹرابیری کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جلد کو
قدرتی نکھار فراہم کرتےہیں اس کے ساتھ چینی کی موجودگی جلد کے ڈھیلے پن کا
خاتمہ کر کے چھریوں کو صاف کرتی ہے- |
|
جیم اور دہی کا آمیزہ
|
جیم کے اندر پھلوں کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو
غذائیت فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ دہی بھی جلد کی قدرتی نمی کو برقرار
رکھنے کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے- تاہم اس کا استعمال ان افراد کو نہیں
کرنا چاہیے جو ایکنی کے مسائل سے دو چار ہیں- |
|
طریقہ کار |
ایک چمچ جیم لے لیں اور اس کو تین چمچ دہی میں اچھی طرح
مکس کر لیں اس کے بعد اس کو جلد پر لگا لیں- اس کو لگانے کے دوران اس بات
کا خیال رکھیں کہ صرف اوپر جلد پر ایک کوٹ لگانا ہے- اس آمیزے کو لگانے کے
بعد آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں اور پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں یہ عمل ہفتے میں
ایک بار کریں- |
|
|
|
فوائد |
عام طور پر سردی کے موسم میں خشک آب و ہوا کے سبب جلد بے
رونق ہو جاتی ہے اس کے علاوہ رنگت بھی ماند پڑ جاتی ہے- اس طریقہ کار سے نہ
صرف جلد کی قدرتی نمی واپس آجاتی ہے بلکہ اس سے داغ دھبے دور ہو کر رنگت
بھی نکھر آتی ہے- |
|