ایک سالہ بچی مرتے مرتے تین بچوں کو زندگی دے گئی، والدہ کا ایسا فیصلہ جس نے ان کی مرتی ہوئی بچی کو امر کر دیا

image
 
صرف ایک ہفتہ قبل جیلن کی ماں نے اس کی پہلی سالگرہ سیلیبریٹ کی تھی جیمی کی تمام تر خوشیوں کا محور یہی بچی تھی جس کو وہ تنہا پال رہی تھی۔ سنہری آنکھوں والی جیلن ہر دیکھنے والے کو اپنی پیاری حرکتوں سے متوجہ کر لیتی تھی اس کی خوبصورت مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک زندگی کی دلیل تھی-
 
مگر جیمی اس حقیقت سے نا آشنا تھی کہ اس کا اور جیلن کا ساتھ بہت مختصر مدت کا ہے۔ ایک صبح جیلن کے ساتھ سفر کے دوران ان کی گاڑی کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس نے ماں بیٹی دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔
 
شدید چوٹوں کے سبب دونوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا۔ جیمی کے سر اور دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں مگر اس کی حالت خطرے سے باہر تھی جبکہ معصوم جیلن بری طرح زخمی تھی اس کے زخموں سے خون جاری تھا اور ڈاکٹروں نے اس کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر حادثے کے ایک ہفتے بعد ان کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ جیلن کی موت نے جیمی کو توڑ کر رکھ دیا-
 
image
 
جیمی کے لیے اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل تھا کہ اس کی کل کائنات جیلن اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ مگر موت وہ حقیقت ہے جس کو بہرحال تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا مگر اس وقت جیمی نے ایک ایسا فیصلہ کر لیا جس نے جیلن کو مرنے کے بعد بھی امر کر دیا-
 
جیلن کے مرنے کے بعد جیمی نے ڈاکٹروں سے اس کے تمام اہم اعضا ان بچوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا جو کہ اس وقت موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے- اس طرح جیلن کا دل اور گردے دوسرے تین بچوں کی زندگی کا سبب بن گئے-
 
اس طرح سے جیمی نے اپنی بچی کی موت کے غم کو دوسرے تین بچوں کی زندگی سے کسی حد تک کم ضرور کر لیا- اس کے ساتھ ساتھ ان والدین کی دعاؤں کو بھی حاصل کر لیا جو کہ اپنے بچوں کی زندگی سے مایوس ہو چکے تھے مگر جیلن کے اعضا ان کو نئی زندگی دے گئے-
 
image
 
جیمی کے اس فیصلے کی خبر جب سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں تک پہنچی تو انہوں نے نہ صرف ان کے اس فیصلے کو بہت سراہا بلکہ انہوں نے جیلن کی بیماری کو دیکھتے ہوئے ان کی صحت یابی تک ان کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا- جس میں اب تک 28 ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں اور کھلے دل کے ساتھ جیمی کی مدد شکر گزاری کے طور پر کر رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: