|
|
قدرت نے بیش بہا پھلوں کے خزانوں سے نوازا اور انہی میں
سے ایک ہے شریفہ۔۔۔۔جو مہنگا تو ملتا ہے لیکن اس کے فوائد بے شمار ہیں ۔۔۔اس
لئے بہت سارے گھرانوں میں اسے ہیرے موتی جیسے داموں میں بھی خرید کا کھایا
جاتا ہے۔۔۔ لیکن نام کی طرح یہ اتنا بھی شریف نہیں۔۔۔ایک ایسی بات ہے جو
بہت سارے لوگ نہیں جانتے۔۔۔ شریفہ کا چھلکا اور بیج کو کھانے والے پارکنسن
کی بیماری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔پیٹ کی خرابی یعنی دست آنے کی صورت میں
یا پھر ذیابطیس کے مرض اور ہاضمہ کی شکایت میں اس کے استعمال سے گریز
کریں۔۔۔لیکن پھر بھی نقصان کم ہی ہیں فوائد کی تعداد پھر بھی بھاری ہے |
|
موذی بیماریوں کا علاج |
شریفہ ایک ایسا قیمتی پھل ہے جس میں اینٹی
آکسیڈینٹس بے شمار ہیں اور یہ مدد کرتے ہیں موذی بیماریوں سے لڑنے میں۔۔۔
شریفہ کو کھانے والے افراد کینسر جیسے مرض سے بھی جنگ لڑنے کے قابل ہوجاتے
ہیں۔۔۔دل کے امراض کو شکست دینے کے لئے بھی شریفہ ایک اہم کردار ادا کرتا
ہےْ |
|
|
گردوں کا دوست |
شریفہ کھانے سے گردے ایسے صاف ہوجاتے ہیں جیسے ابھی ابھی
تازہ گردے جسم کا حصہ بنے ہوں۔۔۔ جنہیں پیشاب رک رک کر آنے کی بیماری ہو یا
اس میں جلن ہوتی ہے تو وہ شریفے کا استعمال شروع کردیں اور گردے بالکل نئے
ہوجاتے ہیں اور بہت تیزی سے اپنا کام شروع کرتے ہیں۔۔۔صحت مند ہوجاتے ہیں |
|
|
کھانسی اور نزلے کا علاج |
جب جسم میں خشکی ہو اور کھانسی اور نزلہ حملہ کردیں تو
شریفہ کسی مہربان دوست کی طرح مدد کرنے پہنچ جاتا ہے۔۔۔ اس کو کھانے سے
باقاعدہ کھانسی بلغم کی شکل میں نکلتی ہے ارو ختم ہوجاتی ہے۔۔۔سینہ بالکل
صاف ہوجاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے اینٹی بائیوٹک سے پیدا ہونے والی
خشکی اور گرمی سے بھی نجات ملتی ہے |
|