|
|
قدرت کی دی گئی ہر شے میں کوئی نا کوئی حکمت پوشیدہ ہے
۔۔۔ کبھی ذائقے میں تو کبھی اس کی ظاہری صورت میں۔۔۔یا تو کوئی علاج ہے یا
کوئی توانائی کی کہانی۔۔۔ہرے رنگ کی تین ایسی طاقتور سبزیاں ہیں جو ہر گھر
میں پکائی تو جاتی ہیں لیکن ان میں چھپے بہت سے رازوں سے لوگ ناواقف ہیں۔۔۔ |
|
ہرے رنگ کی پالک |
ایک ایسی سبزی جس کے پتے ہرے رنگ کے ہیں اور وہ با آسانی
سستی ہونے کی وجہ سے سب کی دسترس میں ہے۔۔۔ لیکن اس کے خواص بہت قیمتی
ہیں۔۔۔اس میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور زینتھیں بھرپور مقدار میں ہوتا ہے
جو آنکھوں کے لئے بہترین غذا ہے۔۔۔پالک کھانے والے افراد کی ہڈیاں بہت
مضبوط ہوتی ہیں اور بینائی بہترین۔اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اس لئے
اکثر ڈائٹ کے کھانوں میں اس کا استعمال موجود ہوتا ہے۔۔۔یہ بلڈ پریشر کو
بھی نارمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔۔۔اسے رات کے
وقت بھی با آسانی کھایا جا سکتا ہے اور سینے میں جلن بھی نہیں ہوتی۔ |
|
|
ہرے ہرے مٹر |
کسی ہار کے دانوں کی طرح اپنے چھلکے میں بنے ہوئے مٹر کے
دانے اپنے اندر صحت کا ایک خزانہ رکھتے ہیں۔۔۔یہ خون پیدا کرنے میں بہترین
معاون ہیں۔۔۔مٹر قبض کشا ہے اور کمزوری کو بھی دور کرتے ہیں۔۔۔اس کا ذائقہ
بچوں کو بھی بہترین لگتا ہے۔۔۔مٹر کھانے والے افراد کو دمہ نہیں ہوتا اور
یہ اعصاب کو طاقتور بنانے میں لاجواب دوا ہے۔۔۔وہ لوگ جنہیں پیشاب کی تکلیف
ہے سردیوں میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ |
|
|
ہری ہری بھنڈیاں |
ہرے رنگ کی ہر گھر میں پکنے والی اور شوق سے کھائی جانے
والی سبزی بھنڈی کے فوائد بے شمار ہیں۔۔۔اس میں وٹامن کے موجود ہے جو ہڈیوں
کو مضبوط بناتا ہے ۔۔۔بھنڈی کھانے والے آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہتے
ہیں۔۔۔یہ نا صرف دل کی بیماریوں میں مفید ہے بلکہ اسے بھگو کر اس کا پانی
پینے سے ذیابطیس کے مرض میں کمی آتی ہے۔۔۔بھنڈی دمی کی بیماری سے دور رکھتی
ہے اور وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے۔۔۔قوت مدافعت کو بھ بہتر بناتی ہے اور
قبض کشا ہے۔ |
|